National News

انٹرنیٹ سپیڈ کے معاملے میں  پاکستان ، سری لنکا ، نیپال سے بھی پیچھے ہندوستان، 145ممالک  میں سے131 ویں مقام پر

انٹرنیٹ سپیڈ کے معاملے میں  پاکستان ، سری لنکا ، نیپال سے بھی پیچھے ہندوستان، 145ممالک  میں سے131 ویں مقام پر

گیجیٹ ڈیسک : ہندوستان میں 4G کی فل سپیڈ ابھی تک دستیاب نہیں ہوپائی ہے ۔ کسٹمر کے ذریعے 4G کے نام پر 3G سپیڈ ملنے کی شکایت عام ہو چکی ہے ۔ اکلا سپیڈ ٹیسٹ  کے ورلڈ وائیڈ انٹرنیٹ سپیڈ گلوبل انڈیکس میں کل 145 ممالک  ہیں ۔ اس گلوبل انٹرنیٹ انڈیکس میں ہندوستان 131 ویں مقام پر ہے ۔ یہ واقعی چونکا دینے والی بات ہے کیونکہ ملک میں اگلے سال تک 5G نیٹ ورک شروع کرنے کی بات کہی جارہی ہیں ۔ یہ گلوبل انڈیکس اگست 2019 کے پیریئڈ پر  منحصر ہے ۔ 

PunjabKesari
جنوبی کوریا اس انڈیکس میں ٹاپ پر ہے ۔ اس کی ڈون لوڈ سپیڈ 111mbps رہی ۔ سب سے پہلے 5G نیٹ ورک شروع کرنے والا ملک بھی جنوبی کوریا ہے لیکن چونکا دینے والی بات ہے کہ موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ سپیڈ کے معاملے میں ہندوستان اپنے پڑوسی ملک نیپال سے بھی پیچھے ہے ۔ نیپال کی موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ سپیڈ 10.78 mbps ہے جبکہ ہندوستان کی موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ سپیڈ اس سے تھوڑی کم 10.65mbps ہے ۔

PunjabKesari
دیگر پڑوسی ممالک میں سری لنکا 83 اور پاکستان 118 ویں مقام پر ہے ۔ مودی سرکار کے ذریعے ڈیجیٹل انڈیا مشن بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کو پھیلانے میں چلایا جارہا ہے  لیکن زمین پر ہندوستان میں تکنیکی انفراسٹرکچر ابھی بھی فل انٹرنیٹ سپیڈ دینے کیلئے مناسب نہیں ہے جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top