نئی دہلی : ملک میں یکم ستمبر 2019 سے لاگو نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے بعد سے ٹریفک قوانین کی مخالفت کرنے کو لے کر کاٹے جانے والے چالان کی رقم کا روز ایک نیا ریکارڈ بن رہا ہے ۔ دہلی کے بعد اب اوڈیشہ کے سمبل پور میں محکمہ ٹریفک نے 7 ٹریفک قوانین توڑنے پر ایک ٹرک کے مالک کو 6,53,100 روپے جرمانہ لگایا گیا ہے ۔ اس چالان نے اب تک کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔
5 سال میں نہیں بھرا ٹیکس
ٹرک مالک کا نام شیلیش شنکر لال گپتا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گذشتہ 5 سال میں ٹیکس بھی نہیں بھرا ہے اور لگاتار ٹریفک قوانین کو توڑتے جارہے تھے ۔ محکمہ نے ٹرک پر جنرل آفینس ، ہوا اور زیادہ آوار ، انشورنس سمیت کئی قوانین کی خلاف کی تھی ۔ جس کے بعد 6 لاکھ 53 ہزار 100 روپے کا جرمانہ لگایا ہے ۔
وہیں اس سے پہلے 12 ستمبر کو بھی ہریانہ نمبر کے ٹرک پر 2 لاکھ 500 روپے کا جرمانہ لگایا گیا تھا ۔ اس جرمانے کی رقم نے ہی سب سے زیادہ جرمانہ لگائے جانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔