Latest News

دہلی کے سلیم پور میں چار منزلہ عمارت منہدم، دوافراد کی موت، متعدد زخمی

دہلی کے سلیم پور میں چار منزلہ عمارت منہدم، دوافراد کی موت، متعدد زخمی

نئی دہلی :قومی دارالحکومت دہلی کے سلیم پور علاقے میں گزشتہ رات ایک چار منزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے ایک خاتون سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فائربریگیڈ سروس نے عمارت مہندم ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ٹیم کو جائے وقوع پر بھیج دیا تھا۔یہ حادثہ رات ساڑھے گیارہ بجے ہوا۔قدرتی آفات دستے اور فائربریگیڈ دستے جائے قوع پر پہنچ گئے ہیں۔


راحت اور بچاؤکام افسروں کی دیکھ ریکھ میں کیا جارہا ہے۔پولیس ڈپٹی کمشنر اتل کمار نے بتایا کہ بچاؤ مہم کے دوران پانچ لوگوں کو ملبے سے باہر نکالا گیا  اور ان کو فوراً نزدیکی ہسپتا ل  لے جا یا گیا ۔ جہاں علاج کے دورا ن ڈاکٹروں نے  21 سالہ مونی اور 65 سالہ محمد یاسین کو مردہ قرار دے دیا ۔
انہوںنے بتایا کہ دیگر زخمیوں کو علاج جاری ہے ۔ادھر ڈی سی پی نے بتایاکہ حادثے کو لیکر متعلقہ دفعات کے تحت  معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔



Comments


Scroll to Top