Latest News

کوکا بورا نے کرکٹ کی نئی سمارٹ گیند  کو متعارف کرایا

کوکا بورا نے کرکٹ کی نئی سمارٹ گیند  کو متعارف کرایا

سپورٹس ڈیسک :آسٹریلیا کی کھیلوں کے سامان تیار کرنے والی مشہور کمپنی کوکابورا نے کرکٹ کی گیند میں چپ نصب کی ہے،اس نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی منفرد گیند میں موجود چپ کی مدد سے گیند کراتے وقت اس کی سپیڈ ، موومنٹ اور باونس و دیگر اعداد و شمار بالکل درست حاصل  کئے  جاسکیں گے۔ سمارٹ گیند کی مدد سے امپائرنگ اور ڈی آر ایس میں بھی مدد لی جاسکے گی، صرف یہی نہیں بلکہ متنازعہ کیچ میں بھی درست مدد مل سکے گی۔
سمارٹ گیند کو کرکٹ آسٹریلیا نے جونیئرز کی سطح پر استعمال کی منظوری دی ہے اور امکان ہے جلد ہی سمارٹ بال کو مختلف لیگ میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ موجودہ دور میں کھیل میں ٹیکنالوجی کا استعمال عام ہے، جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن کرکٹ کے کھیل میں سمارٹ بال کا استعمال ایک انقلاب برپا کر سکتا ہے۔کھیل کے لئے تیار کی گئی منفرد گیند جس میں لگی چپ سے بال کی رفتار، بائونس، موومنٹ اور دیگر چیزیں باآسانی معلوم ہوسکیں گی۔
 



Comments


Scroll to Top