Latest News

مہیش بھٹ ، اروشی روتیلا  سمیت 6 اسٹارز کو خاتون کمیشن کانوٹس ، جنسی استحصال اور بلیک میلنگ معاملے میں درج ہوں گے بیان

مہیش بھٹ ، اروشی روتیلا  سمیت 6 اسٹارز کو خاتون کمیشن کانوٹس ، جنسی استحصال اور بلیک میلنگ معاملے میں درج ہوں گے بیان

نئی دہلی:قومی خاتون کمیشن نے ماڈلنگ کے نام پر لڑکیوں کا جنسی استحصال اور بلیک میلنگ کرنے کے الزام میں فلمساز مہیش بھٹ اور اداکارہ اروشی روتیلا ، ایشا گپتا  ،اداکا ر رن  وجئے سنگھ ، اور پرنس نرولا کے خلاف نئے نوٹس جاری کیے ہیں۔ 
کمیشن کی چیئرمین ریکھا شرما نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ سماجی کارکن یوگتا بھیانا کی شکایت پر ان افراد کو آج کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا تھا ، لیکن یہ اپنا بیان درج کروانے میں ناکام رہے ۔لہٰذا انھیں نیا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ 18 اگست کی صبح کمیشن میں پیش ہوں۔
یوگتا بھیانا کی شکایت پر انھیں کمیشن نے آئی ایم جی وینچرس کے پروموٹر اور ان کے ساتھیوں کو نوٹس جاری کیے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top