گزشتہ 3 دنوں میں ملک بھر میں ہوئے ریپ کے واقعات نے ہلاکر رکھ دیا۔ تیلنگانہ، چنڈی گڑھ جھارکھنڈ اور گجرات میں خواتین کے ساتھ ریپ کے واقعات پیش آئے۔ این سی آربی کے 2017 کے ڈیٹا کے مطابق خواتین کیلئے ملک میں حالات بدتربنے ہوئے ہیں۔ این سی آر بی کے ڈیٹا کے مطابق ملک میں ہر 16 منٹ میں ایک خاتون عصمت دری کی شکار ہوتی ہے۔ وہیں ہر 6 منٹ میں ایک خاتون چھیڑ چھاڑ اور بد سلوکی کی جاتی ہے۔
این سی آر بی رپورٹ کے مطابق 2017 میں 32559 ریپ کیس درج ہوئے۔ ان معاملوں میں 30,299 کیس ایسے تھے جن میں ریپسٹ پہچان کے لوگ تھے۔ کل معاملوں میں ایسے کیس کی تعداد 93 فیصد رہی۔وہیں 2017 کی رپورٹ کے مطابق ریپ کے معاملوں میں سب سے زیادہ قصوروار رشتے دار، دوست، آن لائن دوست، لو ان پارٹنر اور طلاق شدہ شوہر شامل ہیں۔
ملک میں ریپسٹ کا شکار ہونے والی متاثرہ کی عمر 6 سال ے لیکر 60 سال تک ہے۔ درج معاملوں میں سب سے زیادہ شکار 18 سے 30 سال کی عمر والی خواتین بنیں۔