Latest News

ملک بھر میں خودکشیوں کے معاملے میں مہاراشٹر کے بعد مدھیہ پردیش دوسرے نمبر پر

ملک بھر میں خودکشیوں کے معاملے میں مہاراشٹر کے بعد مدھیہ پردیش دوسرے نمبر پر

بھوپال : این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے بعد مدھیہ پردیش ایسا صوبہ ہے جہاں سب سے زیادہ لوگ خودکشی کررہے ہیں ۔ 2017 میں ملک بھر میں 8129 لوگوں  نے خودکشی کی تھی ۔ اس میں سب سے زیادہ 1488 لوگ مہاراشٹر کے تھے ۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر مدھیہ پردیش ہے ، جہاں 968 لوگوں نے خودکشیاں کی  ہیں ۔ مدھیہ پردیش میں خودکشی کرنے والوں میں 707 خواتین تھیں ، جبکہ مردوں کی تعداد 261 ہی تھی ۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو ( این سی آر بی ) کے مطابق مہاراشٹر میں بھی خودکشی کرنے والے 1488 لوگوں میں 951 خواتین ہی تھیں ۔ 

PunjabKesari
وہیں 2016 میں بھی خواتین کی سب سے زیادہ خودکشیاں مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں ہی درج ہوئی تھیں ۔ تب مہاراشٹر میں 768 اور مدھیہ پردیش میں 565 خواتین نے خودکشیاں کی تھیں ۔ سال 2017 میں مدھیہ پردیش میں 59 لوگوں نے خودکشیوں کی کوششیں کیں لیکن سمجھانے کے بعد ان کی جان بچا لی گئی ۔ این سی آر بی کے مطابق مدھیہ پردیش میں کروڈ سوسائیڈ ریٹ 1.2فیصد ہے جو ملک میں تیسرے مقام پر ہے ۔ مدھیہ پردیش نے 2017 میں خودکشی سے جڑے معاملات میں 1020 لوگوں کی گرفتاریاں بھی کیں لیکن خودکشی کی کوشش میں ناکام لوگوں میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ۔ 



Comments


Scroll to Top