Latest News

این سی بی کی چھاپہ مار ٹیم پر 60افراد نے کیا حملہ،2افسران شدیدطورپرزخمی

این سی بی کی چھاپہ مار ٹیم پر 60افراد نے کیا حملہ،2افسران شدیدطورپرزخمی

نیشنل ڈیسک : ڈرگس کا معاملہ مسلسل  پیڈلرز کے ساتھ-ساتھ بالی وڈ  کی شخصیات  کو اپنی زد میں لے رہا ہے ۔ایک طرف اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی)کی ٹیم بالی وڈ میں پھیلی منشیات کی جڑوں تک پہنچنے میں مصروف ہے۔ دوسری جانب اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی  موت کے  واقعے کے بعد بالی وڈ میں منشیات کے سلسلے کی تحقیقات کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ایک افسر سمیر وانکھیڈے پر حملہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ہوئے  اس حملے میں 2 این سی بی کے اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ آور کون ہیں۔ اس حملے میں 2 اہلکار بری طرح زخمی ہوئے ہیں

60افراد نے کیا حملہ
دراصل یہ حملہ اس وقت ہوا جب این سی بی کی ٹیم  منشیات فروش کیری مینڈیس کو پکڑنے گئی تھی۔ ٹیم نے جیسے ہی  چھاپہ ماررا تو کیری کے  ساتھیوں نے ان  پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔ تاہم ، این سی بی کی ٹیم نے موقع سے کیری کے حمایتیوں  ویپل آگرہ ، یوسف شیخ اور امین عبدل کو گرفتار کرلیا۔ تینوں ملزمان سے بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ حملے کے بعد ممبئی پولیس کی متعدد ٹیمیں اس علاقے میں چھاپے مار کر  رہی ہیں۔ اس بارے میںجانکاری  دیتے ہوئے ، این سی بی نے بتایا کہ ٹیم سمیر وانکھیڈے کی سربراہی میں گورگا وں میں چھاپے کے لئے گئی تھی۔ اس دوران منشیات فروشوں سمیت 60 افراد نے ان پر حملہ کیا۔
این سی بی بالی وڈمیں منشیات کی کر رہی تحقیق
 بتادیں کہ ان دنوں این سی بی بالی وڈ کے منشیات کے زاویے کی تحقیقات کررہی ہے۔ حال ہی میں کامیڈین  بھارتیہ سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو سی بی آئی نے  گرفتار کیا  ہے۔ دونوں  سے پوچھ تاچھ  کی جا رہی ہے۔



Comments


Scroll to Top