Latest News

مشہور مزاحیہ اداکار ہ بھارتی سنگھ کے فلیٹ سے ملا گانجہ،این سی بی نے تفتیش کے لئے بلایا دفتر

مشہور مزاحیہ اداکار ہ بھارتی سنگھ کے فلیٹ سے ملا گانجہ،این سی بی نے تفتیش کے لئے بلایا دفتر

نیشنل ڈیسک: بالی وڈ ڈرگس کنکشن میں مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ بھی ریڈار پر آگئی ہیں۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہفتے کے روز اس کے ممبئی کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے گانجہ برآمد ہوا ہے۔ این سی بی نے بھارتی سنگھ اور اس کے شوہر کو تفتیش کے لئے دفتر بلایا ہے ۔ 

narcotics-control-bureau-conducts a-raid-at-the-residence-of-comedian-bharti -singh-in-mumbai ssj 93 | कॉमेडियन भारती सिंहच्या घरी NCBची धाड | Loksatta
این سی بی ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں سے ملی خفیہ اطلاع کے بعد ، بھارتی سنگھ اور اس کے شوہر ہرش کے گھر پر  چھاپہ مارا گیا۔ چھان بین کرنے والی ایجنسی کے ذریعہ  اندھیری ، لوکھنڈ والا اور ورسووا سمیت تین مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وان کھیڈے نے بتایا کہ بھارتی اور ان کے شوہر کو این سی بی نے  منشیات کے استعمال کے بارے میں پوچھ گچھ کے لئے  حراست میں لیا ہے۔ این سی بی ان دونوں کو آگے کی تفتیش کے لئے اپنے زونل دفتر لے کر گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ، این سی بی ہرش کو اپنی گاڑی میں لے گئی جبکہ بھارتی سنگھ پیچھے لال  مرسڈیز میں این سی بی کے دفتر پہنچی۔ بھارتی کا کہنا ہے کہ انھیں صرف پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا ہے۔

NCB raids comedian Bharti Singh's Versova residence in Mumbai
بتادیں کہ این سی بی  بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے  معاملے میں  منشیات کا زاویہ سامنے آنے کے بعد سے لگاتار  چھاپے مار رہی ہے۔ منشیات کے معاملے پر این سی بی کا شکنجہ  بالی وڈ اسٹارز پر کستا جارہا ہے ۔  اس ماہ کے شروع میں ، این سی بی نے اداکار ارجن رامپال کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں اور ان کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹرا یئس کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔



Comments


Scroll to Top