National News

کامیڈین بھارتیہ سنگھ کے گھر پر این سی بی نے چھاپا مارا، شوہر کے ساتھ منشیات لینے کا الزام

کامیڈین بھارتیہ سنگھ کے گھر پر این سی بی نے چھاپا مارا، شوہر کے ساتھ منشیات لینے کا الزام

ممبئی:بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ڈرگس کا پہلو سامنے آنے کے بعد سے نارکوٹکس کنٹرول بیورومسلسل بالی وڈ سے منسلک ہستیوں کے گھر پر چھاپہ ماری کر رہا ہے۔ اسی ضمن میں این سی بی کی ٹیم نے ہفتہ کو ایک مشہور خاتون کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

ncb raid bharti singh residence in mumbai: NCB raid at the residence of comedian  Bharti Singh in Mumbai: ड्रग्स कनेक्शन: जानी-मानी कॉमीडियन भारती सिंह के घर  पर NCB ने मारा छापा

ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق، این سی بی کی ٹیم کو ٹی وی اداکارہ بھارتی سنگھ کے گھر سے کچھ مقدار میں ڈرگس برآمد ہوئی ہے۔ ابھی تک یہ تو پتہ نہیں چل سکا ہے کہ ڈرگس کتنی مقدار میں ملی ہے لیکن این سی بی کی ٹیم نے ٹی وی اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو سمن بھیج دیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے ہفتہ کو بھارتی سنگھ کے اندھیری علاقے میں موجود گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے ڈرگس برآمد کی۔ جس وقت این سی بی کی ٹیم نے اس کارروائی کو انجام دیا تھا اس وقت بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش گھر پر ہی موجود تھے۔

NCB conducts raid at comedian Bharti Singh's residence in Mumbai
 بھارتی سنگھ کے گھر سے ڈرگس ملنے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھارتی اور ان کے شوہر ہرش کو پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا ہے۔ اب دیکھنا ہو گا کہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر این سی بی کے دفتر کب پہنچتے ہیں۔



Comments


Scroll to Top