National News

بحریہ نے سپر سونک  میزائل برہموس کا کیا کامیاب تجربہ، فوج کی طاقت میں ہوگا اضافہ

بحریہ نے سپر سونک  میزائل برہموس کا کیا کامیاب تجربہ، فوج کی طاقت میں ہوگا اضافہ

نیشنل ڈیسک: ہندوستانی بحریہ نے جمعرات کو برہموس سپرسونک کروز میزائل کا بحیرہ عرب سے کامیاب تجربہ کیا ہے۔ برہموس سپرسونک کروز میزائل سے بحریہ کی طاقت اور بڑھے گی۔ دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی طرف سے  بنائی گئی اس میزائل کا بحیرہ عرب سے تجربہ کیا گیا۔

PunjabKesari
گزشتہ ماہ فضائیہ بھی اس کا کامیاب تجربہ کر چکی ہے۔برہموس میزائل کا نام ہندوستان کی برہم پتر اور روس کی مسکوا دریا پر رکھا گیا ہے۔اس سپرسونک برہموس کروز میزائل کی رفتار آواز کی رفتار سے تقریبا ًتین گنا زیادہ ہے۔برہموس کروز میزائل  2.8 میک رفتار سے ہدف پر حملہ کرتی ہے۔اس داغے جانے کے بعد دشمن کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملتا ہے۔
300 کلو میٹر تک  صحیح نشانہ 
 فضائیہ کی طرف سے کئے گئے  ٹیسٹ کے دوران برہموس نے 300 کلو میٹر دور واقع ہدف پر درست نشانہ لگاتے ہوئے اسے منہدم کیا تھا۔زمین سے زمین پر حملہ کرنے میں برہموس کامیاب میزائل مانی جاتی ہے۔یہ درمیانی رینج کی ایک ایسی سپرسونک میزائل ہے، جسے کسی ہوائی جہاز، جہاز یا چھوٹے پلیٹ فارم سے بھی داغا جا سکتا ہے۔اس کروز میزائل کو زمین، پانی اور ہوا سے داغا جا سکتا ہے۔

PunjabKesari
پورا پاکستان ہوگا زد میں
بھارت اور روس مستقبل میں برہموس کی رینج کو 290 کلومیٹر سے بڑھا 600 کلومیٹر کرنے کی سمت میں کام کریں گے۔اس سے  نہ صرف مکمل پاکستان زد میں ہوگا بلکہ کوئی بھی ٹارگیٹ  پل بھر میںاس میزائل سے تباہ کیا جا سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top