Latest News

جاوا جزیرے پر قدرت کا قہر ! مسلسل بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ میں 2 افراد جاں بحق، 21 لوگوں کی تلاش جاری

جاوا جزیرے پر قدرت کا قہر ! مسلسل بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ میں 2 افراد جاں بحق، 21 لوگوں کی تلاش جاری

 انٹر نیشنل  ڈیسک: انڈونیشیا کے جاوا جزیرے میں مسلسل شدید بارشوں کی وجہ سے   لینڈ سلائیڈنگ ( مٹی کا تودہ گرنے ) سے دو افراد کی موت ہو گئی اور 21 دیگر لاپتہ ہیں۔ حکام نے جمعہ کو یہ جانکاری  دیتے ہوئے بتایا کہ بچا ؤکی ٹیم لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق، علاقے میں کئی دنوں سے ہو رہی شدید بارشوں کی وجہ سے مرکزی جاوا صوبے کے تین گاؤں میں درجنوں گھر متاثر ہوئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی ( این ڈی ایم اے)کے ترجمان عبد اللہ محاری نے کہا کہ مٹی کے تودے والے علاقے میں 'گولڈن آور' (فوری اور بروقت)کے دوران بچا ؤ ٹیم کے لیے تلاش کرنا ایک چیلنج تھا۔ اس کے باوجود، مشترکہ ٹیم نے جمعہ کی صبح بچا ؤ آپریشن جاری رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کی رفتار تیز کرنے کے لیے بھاری مشینری تعینات کی گئی ہے۔نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کی   طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں بچا ؤ اہلکار ملبے میں دبے ہوئے افراد کی تلاش کرتے نظر آئے۔
بچا ؤ اہلکار مشکل علاقوں تک پہنچنے کے لیے بھاری مشینری، نکاسی کے آلات اور ہاتھ کے اوزار استعمال کر رہے ہیں۔ اکتوبر سے مارچ کے درمیان شدید موسمی بارشیں انڈونیشیا میں اکثر سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا سبب بنتی ہیں۔ یہ 17,000 جزائر والا ملک ہے، جہاں لاکھوں لوگ پہاڑی علاقوں یا زرخیز سیلابی میدانوں کے قریب رہتے ہیں۔ جنوری میں بھی مرکزی جاوا صوبے میں تیز بارشوں کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودوں میں 20 سے زیادہ افراد کی جانیں جا چکی تھیں۔
 



Comments


Scroll to Top