National News

پٹیل کی جینتی:وزیر اعظم کا پاکستان پر حملہ، کہا- جو جنگ نہیں جیت سکتے وہ ہمارے اتحاد کو توڑنے کوشش کر رہے ہیں

پٹیل کی جینتی:وزیر اعظم کا پاکستان پر حملہ، کہا- جو جنگ نہیں جیت سکتے وہ ہمارے اتحاد کو توڑنے کوشش کر رہے ہیں

احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر گجرات کے کیوڈیا میں واقع  سٹیچیو آف یونٹی  جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی  نے بغیر نام لئے پڑوسی ملک پاکستان پر نشانہ لگایا۔

PunjabKesari

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کو لے کر وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ کچھ لوگ جو جنگ نہیں جیت سکتے، وہ ہمارے اتحاد میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہمیں کوئی مٹا نہیں سکا، ہمارے اتحاد کو شکست نہیں دے سکا۔مودی وزیر اعظم مودی نے کہا، '' میں آج قومی اتحاد کے دن پر ہر ہندوستانی کو ملک کے سامنے موجود یہ چیلنج یاد  دلا رہا ہوں، جو ہم سے جنگ میں نہیں جیت سکتے، وہ ہمارے اسی  اتحاد کو چیلنج کر رہے ہیں''۔انہوں نے کہا، '' لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ صدیوں کی ایسی ہی کوششوں کے باوجود ہمیں کوئی مٹا نہیں سکا۔ہمارے اتحاد کو شکست نہیں دے سکا''۔

PunjabKesari

وزیر اعظم مودی کہا، جب ہمارے اختلاف نظریہ  باوجود ہمارے  پاس اتحاد پر زور دینے والی چیزیں ہوتی ہیں تو ان قوتوں کو منہ توڑ جواب ملتا ہے۔اس لئے ہم سبھی کو مل جل کر متحد ہوکر رہنا  چاہئے ۔سردار  پٹیل صاحب کی آشیرواد  سے ان قوتوں کو شکست دینے کا ایک بہت بڑا فیصلہ ملک نے چند ہفتے پہلے ہی لیا ہے۔آرٹیکل 370 نے جموں کشمیر کو علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
 



Comments


Scroll to Top