Latest News

ممتا کا  بی جے پی کو چیلنج- ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرائے، جیل سے جیتوں گی الیکشن

ممتا کا  بی جے پی کو چیلنج- ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرائے، جیل سے جیتوں گی الیکشن

نیشنل ڈیسک: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کو جھوٹ کا پلندہ اور ملک کے لئے سب سے بڑی لعنت قرار دیتے ہوئے بھگوا جماعت کو انہیں گرفتار کرنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جیل سے بھی آئندہ اسمبلی انتخابات میں ترنمول کی فتح کو یقینی بنائیں گی۔ بی جے پی پر ترنمول کانگرس کے اراکین اسمبلی کو رشوت دے کر اپنے پالے میں لانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ، ممتا بنرجی نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ کچھ لوگ غیر جانبدارانہ ہونے کا  ناٹک کرتے ہیں  اور اس مغالطے میں  ہیں کہ ریاست کے  اقتدار میں آسکتی ہے ۔

جھوٹ کا  پلندہ ہےبی جے پی
 انہوں نے بھاجپا کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ جھوٹ کا  پلندہ ہے ۔ جب بھی الیکشن آتا ہے وہ ترنمول کانگرس کے رہنماؤں کو ڈرانے کے لئے ناردا(اسٹنگ آپریشن)اور شاردا(گھوٹالہ)کا معاملہ سامنے لاتی ہیں۔ کووڈ - 19 کے بعد یہاں اپنے پہلے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا نے کہا  کہ  لیکن میں انہیں  واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میں بی جے پی اور اس کی ایجنسیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں۔اگر ان میں ہمت ہے تو ، وہ مجھے گرفتار کرسکتے ہیں اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال سکتے ہیں۔ میں جیل سے  انتخاب لڑوں گی  اور ترنمول کانگرس کی فتح کو یقینی بناؤ ں گی ۔
ترنمول کانگرس 2011 سے مغربی بنگال میں برسر اقتدار ہے
حال ہی میں بہار کے  انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ اگرچہ آر جے ڈی رہنما لالو پرساد یادو کو جیل بھیج دیا گیا ہے ، لیکن ان کی پارٹی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ترنمول صدر نے کہا ، لالو پرساد کو سلاخوں کے پیچھے ڈالے جانے کے باوجود ، انہوں نے اپنی پارٹی کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنایا۔ بی جے پی عوام میں مقبولیت کی وجہ سے نہیں بلکہ دھاندلی سے جیت گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ترنمول کانگرس 2011 سے مغربی بنگال میں برسر اقتدار ہے۔



Comments


Scroll to Top