نئی دہلی: دہلی میں کووڈ- 19 کے 6224 نئے واقعات درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی شرح 10.14 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ، جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 109 مزید اموات سے قومی دارالحکومت میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8621 ہوگئی ہے۔کورونا وبا کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں صورتحال ایسی ہوگئی ہے کہ تدفین کے لئے 2 گز زمین بھی نہیں مل رہی ہے۔ کووڈ- 19 سے بڑھتی اموات کی تعداد کی وجہ سے ، قومی دارالحکومت میں آئی ٹی او کے قریب سب سے بڑا قبرستان اب جگہ نہیں ہے۔
دہلی کے شمشان گھاٹوں کی حالت ایسی ہے کہ لاشوں کو جلانے کے لئے تین سے چار گھنٹے تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ سب سے زیادہ پریشانی عام موتوں کی لاشوں جلانے میں آرہی ہے۔ گھر والوں کو اپنی باری کے انتظار میں گھنٹوں باہر کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ قبرستان میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔ یہاں بھی لاشوں کو دفن کرنے کے لئے اب جگہ تک باقی نہیں ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کے جاری کردہ تازہ ترین بلیٹن کے مطابق ، پیر کو کی گئی 24602 آر ٹی پی سی آ جانچ سمیت 61381 جانچ کے بعد یہ معاملات سامنے آئے ۔ قومی دارالحکومت میں 11 نومبر کو ایک ہی دن میں اب تک کے سب سے زیادہ 8593 نئے واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے ۔ منگل کو مزید 109 افراد ہلاک ہوئے جبکہ پیر کو 121 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
پچھلے 13 دنوں میں یہ ساتواں موقع ہے جب روزانہ اموات کی تعداد 100 کے ہندسے کو عبور کر چکی ہے۔ اس وبا سے 18 نومبر کو اب تک سب سے زیادہ 131 افراد ہلاک ہوئے۔ منگل کو زیر علاج مریضوں کی تعداد 38501 رہی ، جبکہ پیر کے روز یہ تعداد 37329 تھی۔ بلیٹن کے مطابق ، دہلی میں کووڈ- 19 کے کیسوں کی مجموعی تعداد 540541 ہوگئی ہے ، جس میں سے 493419 افراد ٹھیک ہوگئے ہیں۔