National News

بھارت مسلمانو ں کے لئے سب سے اچھا ملک، عمران چین میں لڑائی لڑیں: نصیرالدین چشتی

بھارت مسلمانو ں کے لئے سب سے اچھا ملک، عمران چین میں لڑائی لڑیں: نصیرالدین چشتی

آرٹیکل 370  کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے حالات کا جائزہ لینے پہنچے صوفی وفد کی جانب سے وادی کو لے کر کئی بڑی اور اہم باتیں کہی گئیں ہیں۔صوفی وفد کے رکن نصیر الدین چشتی نے کہا کہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

PunjabKesari
وادی میں نہیں ہو رہی انسانی حقوق کی خلاف ورزی
وفد نے کئی مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور معلومات بھی لی، لیکن سب نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بات کو سرے سے خارج کر دیا۔بتا دیں کہ اجمیر شریف درگاہ کے نصیر الدین چشتی کی صدارت میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشیں کونسل کا وفد تین روزہ دورے پر تھا۔

PunjabKesari
چین اور فلسطین سے لڑائی لڑے پاکستان
انہوں نے کہا کہ وادی کو لے کر پاکستان جھوٹ پھیلا رہا ہے۔انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم کے عمران خان کی  جہاد کے لئے کی گئی عوام سے درخواست کو شرمناک قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی عمران خان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کی دلچسپی ہے تو اسے چین اور فلسطین میں جاکر لڑائی لڑنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کے لئے سب سے بہترین ملک ہے۔


قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے بعد ہی مسلسل پاکستان دنیا کے سامنے یہ جھوٹ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے کہ کشمیر کے لوگوں کے اوپر حکومت ہند کی جانب سے  تشدد ہو رہا ہے اور وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔



Comments


Scroll to Top