Latest News

رچا چڈھا کا وزیر اعظم مودی پر طنز- لگتا ہے سب مہا کنبھ پر آرٹیکل چھپنے کا انتظار کر رہے تھے

رچا چڈھا کا وزیر اعظم مودی پر طنز- لگتا ہے سب مہا کنبھ پر آرٹیکل چھپنے کا انتظار کر رہے تھے

ممبئی:  اداکارہ رچا چڈھا کا شمار بالی وڈ کی ان  حسیناؤں میں سے ایک ہے ، جو ہر  مدعے پر  بیباکی سے   بیان دیتی ہیں ۔  رچا چڈھا نے  اب  با ہریدوار میں ہونے والے کنبھ میلے کے بارے میں ٹویٹ کیا ۔ اس ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے کنبھ  میلے سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

Richa Chadda to become the face and voice of the Save the Elephants  campaign : Bollywood News - Bollywood Hungama
دراصل ، وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں کنبھ میلے کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ' میں نے دعا کی ہے کہ دو شاہی  اسنان  ہوچکے ہیں اور اب کنبھ کو کورونا بحران کی وجہ سے   علامتی  رکھا جائے ۔ اس بحران کے خلاف لڑائی کو تقویت ملے گی' ۔

ऋचा चड्ढा का PM मोदी पर तंज, बोलीं-'लगता है सब महाकुंभ पर आर्टिकल छपने का  इंतजार कर रहे थे' narendra modi says kumbh should over actress richa chadha  gave in her reaction
اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ لکھا کہ ' آچاریہ مہامنڈلیشور پوجیہ سوامی اودھیش نند جی جی سے آج  فون پر بات کی۔ سب سنتوں کی صحت  کا حال جانا ۔ تمام  سنت انتظامیہ کو ہر طرح کا تعاون دے رہی ہیں۔ میں نے اس کے لئے سنت  سماج کا شکریہ ادا کیا'۔


وزیر اعظم مودی کے ٹویٹ پر طنز کستے ہوئے  رچا چڈھا نے لکھا  کہ  ' مجھے لگتا  ہے کہ  وزیر اعظم مجھ سے متفق ہیں۔  اس بارے میں بات کر نے کے لئے تمام نیوز پورٹل  کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔ اس سے پہلے بھی  رچا چڈھا نے مہاکنبھ کو وبا پھیلانے  والا پروگرام  قرار دیا تھا۔

PunjabKesari
رچا چڈھا کے علاوہ کنگنا راناوت نے بھی پی ایم مودی   ٹویٹ  پر رد عمل دیا ہے ۔ کنگنا نے وزیر اعظم سے اپیل کی اور لکھا کہ کنبھ میلے کے بعد اب وزیر اعظم کو رمضان کی وجہ سے  جمع  والی بھیڑ کے لئے بھی حکم دینا چاہئے ۔



Comments


Scroll to Top