Latest News

وزیر اعظم مودی  نے ٹویٹر ہینڈل پر بدلا اپنا نام ، اب ہوگئے ''چوکیدار نریند رمودی''

وزیر اعظم مودی  نے ٹویٹر ہینڈل پر بدلا اپنا نام ، اب ہوگئے ''چوکیدار نریند رمودی''

نئی دہلی : ملک کی سیاست میں چوکیدار چور ہے کو لے کر سیاست گرمائی ہوئی ہے ۔ وہیں بھارتیہ  جنتا پارٹی ( بھاجپا) چوکیدار لفظ کو بھنانے کی پوری کوششیں کررہی ہے ۔ 'میں بھی چوکیدار' مہم کے بعد اب وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر کا نام بدل کر 'چوکیدار نریندر مودی' رکھ دیا ہے ۔ 
وزیر اعظم مودی کے ساتھ ساتھ بھاجپا  کے صدر امت شاہ ، وزیر ریل پیوش گوئل اور بھاجپا کی آئی ٹی سیل کے چیف امت مالویہ نے بھی ٹویٹر پر اپنے نام کے آگے 'چوکیدار' لگا دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی #TrustChowkidar کی مہم چل رہی ہے ۔ 
بتا دیں کہ سنیچر کو وزیر اعظم مودی نے انتخابی مہم کو دھار دیتے ہوئے 'میں بھی چوکیدار' مہم شروع کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو جاری کر کہا تھا کہ آپ کا یہ چوکیدار ملک کی خدمت میں مضبوطی سے کھڑا ہے لیکن  میں اکیلا نہیں ہوں ۔ ہر کوئی جو کرپشن ، گندگی سماجک برائیوں سے لڑ رہا ہے وہ ایک چوکیدار ہے ۔ ہر کوئی جو بھارت کی ترقی کیلئے محنت کررہا ہے وہ ایک چوکیدار  ہے ۔ آج ہر بھارتیہ کہہ رہا ہے کہ 'میں بھی چوکیدار'۔
 



Comments


Scroll to Top