National News

نربھیا ہتیا معاملہ:صدر رام ناتھ کووند سے ملزم پون کو  راحت نہیں ،عرضی مسترد

نربھیا ہتیا معاملہ:صدر رام ناتھ کووند سے ملزم پون کو  راحت نہیں ،عرضی مسترد

نئی دہلی:صدر رام ناتھ کووندنے 2012کے نربھیا    اجتماعی عصمت دری اور قتل کے  معاملے  کے ملزم پون کمار گپتا  کی رحم کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ افسران نے بدھوار کو یہ جانکاری دی ۔وزارت داخلہ  کے ایک عہدیدار نے بتا یا کہ پون کی رحم کی عرضی کو صدر رام ناتھ کووند نے مسترد کر دیا ہے ۔بتا دیں کہ ملزمین کو 3مارچ کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوا تھا لیکن پھانسی ٹالنے کے لئے مجرموں نے نئی چال چلتے ہوئے سپریم کورٹ میں کیوریٹو پٹیشن  دائر کر دی ،ساتھ ہی صدر کو بھی رحم کی عرضی بھیج دی۔
اس سے پہلے سوموار کوملزم پون کی سپریم کورٹ میںکیوریٹو پٹیشن خارج ہوئی تھی ۔ اس معاملے کے چار ملزموں ،مکیش سنگھ ، اکشے کمار سنگھ ، پون کمار گپتا  کو عدالت نے پھانسی کی سز ا سنائی ہے۔معاملے کے دو دوسرے مجرم ،رام سنگھ نے جیل میں خودکشی کر لی تھی وہیں ایک نابالغ کو تین سال کی سزا کے بعد اصلاح گھر سے چھوڑ دیا گیا تھا ۔صدر مکیش ،ونے اور اکشے کی رحم کی عرضی  پہلے ہی  خارج کر چکے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top