Latest News

نقوی کا اویسی پر حملہ: کچھ لوگ  طالبانی ذہنیت میں مبتلا ، جنہیں عدلیہ پر اعتماد نہیں

نقوی کا اویسی پر حملہ: کچھ لوگ  طالبانی ذہنیت میں مبتلا ، جنہیں عدلیہ پر اعتماد نہیں

مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی تنقید کے لئے آل انڈیا  مجلس اتحاد ا لمسلمین(اے آئی ایم آئی ایم  ) رہنما اسد الدین اویسی پر نشانہ لگاتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ کچھ لوگ 'طالبانی سوچ میں مبتلا ہیں جنہیں عدلیہ پر یقین نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس عدالتی فیصلے کو 'شکست کے ہاہاکار اور جیت کے جنونی جشن 'سے بچانا چاہئے۔
نقوی نے کہا، 'کچھ لوگ طالبانی ذہنیت کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ایسے لوگوں کو نہ تو آئین پر یقین ہے نا عدلیہ پر۔ وزیر نے کہا کہ ایسے لوگوں کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ ملک کسی کو بھی سکون، اتحاد اور بھائی چارے کے تانے بانے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا۔دراصل، اویسی نے ہفتہ کو ایودھیا معاملے میں  عدالت عظمیٰ  کے فیصلے کو 'حقائق پر آستھا  کی جیت  قرار دیا ہے۔

PunjabKesari
حیدرآباد کے ممبر پارلیمنٹ نے عدالت کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔اویسی نے کہا کہ سپریم کورٹ حقیقت میں سپریم  ہے لیکن ان سے بھی غلطی ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے نقوی نے ایک بیان میں کہا، 'دہائیوں پرانے ایودھیا معاملے کے حل کے لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ہم سب کو اسے تہہ دل سے قبول اور اس کا احترام کرنا چاہئے۔اپنے ملک کے اتحاد، ہم آہنگی، بھائی چارے کی طاقت کو مضبوط کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا، 'اس فیصلے کو کسی کی ہار اور کسی کی جیت کے طور پر نہیں دیکھنا چاہئے، یہ ایک عدالتی فیصلہ ہے۔اس عدالتی فیصلے کو شکست کے ہاہاکار اور جیت کے جنونی جشن سے بچانا چاہئے۔
غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے ہفتہ کو متفقہ کے فیصلے میں ایودھیا میں متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر کا راستہ ہموار کر دیا اور مرکز کو ہدایت دی کہ نئی مسجد کی تعمیر کے لئے سنی وقف بورڈ کو الگ مقام پر پانچ ایکڑ کا پلاٹ مختص کیا جائے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے اس فیصلے کے  ساتھ سیاسی اعتبار سے انتہائی حساس 134 سال سے بھی زیادہ پرانے اس تنازعہ کا  خاتمہ کر دیا۔
 



Comments


Scroll to Top