Latest News

شاملی میں بھجن گلوکار اجے پاٹھک سمیت پورے پریوار کا قتل، اہم ملزم گرفتار

شاملی میں بھجن گلوکار اجے پاٹھک سمیت پورے پریوار کا قتل، اہم ملزم گرفتار

نیشنل ڈیسک : اترپردیش کے شاملی ضلع کے آدرش منڈی تھانہ علاقے کے پاش علاقے  'پنجابی کالونی' میں عالمی شہرت یافتہ بھجن گلوکار اجے پاٹھک اور ان کی اہلیہ  و بیٹی کا گھر میں ہی گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔  اجے پاٹھک کا ایک دس سالہ بیٹا بھی  گھر سے غائب تھا ، بیٹے کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا ، حالانکہ بعد میں اس کی بھی لاش مل گئی  ۔و اردات پیر کی رات میں ہوئی جبکہ واردات کا پتہ منگل کی شام قریب چار بجے اس وقت لگا جب اطلاع پر ایس پی سمیت تمام اعلیٰ افسر موقع پر پہنچے ۔ 

PunjabKesari
پولیس سپرنٹنڈنٹ ونیت جائیسوال نے بتایا  منگل کے روز دوپہر تک اجے پاٹھک کے پریوار کا کوئی بھی ممبر دکھائی نہیں دیا تھا ۔ پاس میں رہنیو الے ان کے بھائی موبائل پر رابطہ کررہے تھے لیکن فون نہیں اٹھانے پر شام کے وقت پڑوسیوں اور اہل خانہ نے گھر میں جاکر دیکھا تو اہم دروازے کا چھوٹا گیٹ کھلا تھا ۔ پاٹھک کو آواز دینے پر جب کوئی نہیں آیا تو وہ لوگ اوپر گئے ، جہاں گیٹ پر تالا لگا ملا ۔ تالا توڑ کر دیکھا تو اندر اجے پاٹھک، اہلیہ اور بیٹی کی خون سے سنی ہوئی لاشیں پڑی تھیں ۔ قاتل گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ڈی وی آر بھی اپنے ساتھ لے گیا ۔ ان کا دس سال کا بیٹا اور کار غائب ملی ۔ 

PunjabKesari
جائیسوال نے بتایا کہ واردات کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی ٹیمیں چھان بین میں لگ گئی ہیں اور رات کو قتل کرنے والے پاٹھک کے قریبی رہے ہمانشو کو پانی پت (ہریانہ) سے گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم  نے بتایا کہ اس نے پیر کی آدھی رات کے وقت ہی پریوار کے تینوں ممبران کا تیز دھار ہتھیاروں قتل کردیا تھا اور اس  کے 10 سالہ بیٹے کا اغوا کر ان کی ہی کار سے پانی پت آگیا تھا ۔ بعد میں اس نے بیٹے کا بھی قتل کر اس کی لاش کو کار میں ڈال کر آگ لگا دی تھی ۔ پولیس نے کار سے جلی ہوئی حالت میں لاش کو برآمد کرلیا ۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے ۔ 

PunjabKesari
انہوں نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی فٹیج میں ہمانشو ہی گھر میں داخل ہوتا نظر آرہا ہے ، ہمانشو پہلے پاٹھک کے ساتھ ہی کام کرتا تھا ۔ ان کے گھر اس کا آنا - جانا تھا  اور کئی بار پریوار کے ساتھ کھانا بھی کھایاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور دوپہر واردات کی تفصیل سے جانکاری دیں گے ۔ 



Comments


Scroll to Top