Latest News

این آر سی پر گمراہ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں: مختار عباس نقوی

این آر سی پر گمراہ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں: مختار عباس نقوی

رام پور:مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے کسی سیاسی جماعت کا نام لئے بغیر کہا کہ چند مفاد پرست عناصر قوی شہری رجسٹر(این آر سی)کے تعلق سے خوف و دہشت کا ماحول پیدا کررہے ہیں جس سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر نقوی نے یہاں ایک جن چوپال سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این آرسی پر لوگوں کو گمراہ کرنے  اور ڈر کا ماحول پیدا کرنے والوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ درحقیقت کسی بھی ہندوستانی کی شہریت پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر دراندازی کرنے والوں کی پہچان کے عمل میں کسی بھی قسم کی تفریق نہیں برتی جائے گی۔ لوگوں کو اپنی شہریت کی تصدیق کے لئے کافی موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ خودغرض او رمفاد پرست عناصر این آر سی  پر بھی گمراہی اور ڈر کی فضا بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس طرح کی سازشوں سے ہمیں ہوشیار رہناچاہئے۔ملک کے شہریوں کے حقوق کی حفاظت بہرحال ہونی چاہئے اور ناجائز طور پر داخل ہونے والی کی شناخت لازما کی جانی چاہئے۔
 



Comments


Scroll to Top