Latest News

افواہوں کے ذریعے امن کو اغوا کرنے کی ہورہی ہے کوشش : مختار عباس نقوی

افواہوں کے ذریعے امن کو اغوا کرنے کی ہورہی ہے کوشش : مختار عباس نقوی

نئی دہلی: وزیر اقلیتی امور کے مختارعباس نقوی نے جمعہ کے روز کہا کہ جھوٹ بول کر سچ کو نہیں چھپایا جاسکتا  ، نقوی نے یہاں مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور مرکزی وقف کونسل کی مشترکہ میٹنگ میں کہا کہ شہریت قانون اور این آر سی کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹی کہانیاں گڑھ کر افواہوں کے ذریعہ امن کو اغوا کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور مرکزی وقف کونسل کے ارکان ملک بھر میں تعلیمی اداروں ، مذہبی نمائندوں، غیرسرکاری تنظیموں اور عام لوگوں کے ساتھ رابطہ اور مکالمے کے ذریعہ سماج کے بڑے طبقے میں پیدا کی جارہی غلط فہمیوں کو دور کرکے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کی مہم شروع کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جھوٹ اور پروپیگنڈہ ایک سیاسی سازش کا نتیجہ ہے۔
عباس نقوی نے کہاکہ اپنے سیاسی فائدے کے لئے سماج میں خیرسگالی کے تانے بانے کو تباہ کرنے کی ایسی سازشوں میں ہمیں پوری طرح ہوشیار رہنا چاہئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ این آر سی کے نام پر انارکی (نراج)اسی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 1951 سے آسام میں جاری این آر سی عمل صرف آسام تک محدود ہے اور ملک کے دیگر حصے میں نافذ نہیں ہے۔ این آر سی کو مسلمانوں کی شہریت سے جوڑنا نہ صرف سفید جھوٹ ہے بلکہ بھرم اور خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور مرکزی وقف کونسل کے ارکان عام لوگوں کے بیچ جائیں گے اور کچھ لوگوں کے ذریعہ این آر سی کے بارے میں جو پروپگنڈہ اور من گڑھنت باتیں پھیلائی جارہی ہیں ، اسے بے نقاب کریں گے اور لوگوں کو یہ سمجھائیں گے کہ شہریت قانون سے کسی بھی ہندوستانی کی شہریت کو خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہر ہندوستانی شہری کی شہریت محفوظ نہیں ہے۔

 



Comments


Scroll to Top