Latest News

موجودہ شہریت ترمیمی قانون میں کسی قسم   کی ترمیم نہیں کریں گے : نقوی

موجودہ شہریت ترمیمی قانون میں کسی قسم   کی ترمیم نہیں کریں گے : نقوی

حیدرآباد:مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے شہریت ترمیمی قانون میں کسی بھی قسم کی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا۔حیدرآباد کے پیپلز پلازہ نیکلس روڈ میں 'ہنر ہاتھ ' میںہفتہ طویل پروگرام کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاہم موجودہ شہریت ترمیمی قانون میں کسی بھی قسم کی ترمیم نہیں کریں گے جس کو پارلیمنٹ میں منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے عوام سے کہا کہ ہر ہندوستانی شہری بشمول مسلمانوں کے دستوری،مذہبی اور سماجی حقوق محفوظ ہیں۔مسٹرنقوی نے کہاکہ بعض سیاسی جماعتیں عوام کو گمراہ کررہی ہیں اور سیاسی فائدہ کیلئے سی اے اے 2019پر عوام میں بے چینی پیداکررہی ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون 2019پر ملک بھر میں عمل کیاجائے گا۔اس ایکٹ سے کسی بھی ہندوستانی شہری بشمول مسلمانوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ اس کے ذریعہ پاکستان،بنگلہ دیش اور افغانستان کے ان اقلیتی طبقات کو شہریت دی جائے گی جنہوں نے ستائے جانے پر دسمبر2014سے پہلے ان ممالک کو چھوڑ دیا۔نقوی نے کہاکہ اگر کوئی دوسرا ملک،مسلمانوں کے لئے ہندوستانی شہریت چاہتا ہے تو انڈین ایکٹ 1956کے ذریعہ ان کو شہریت مل سکتی ہے۔گزشتہ پانچ برسوں کے دوران تقریباً600مسلمانوں کو ہندوستانی شہریت دی گئی ہے۔وزیرموصوف نے کہاکہ عوام میں بیداری پیداکی جائے گی اور مرکز سمیناروں وجلسوں کا اہتمام کرے گا۔
 



Comments


Scroll to Top