Latest News

سی اے اے پر خوف پیدا کرکے غیر اخلاقی طور پر ووٹ بنک حاصل کرنا چاہتی ہے کانگرس: نقوی

سی اے اے پر خوف پیدا کرکے  غیر اخلاقی طور پر ووٹ بنک حاصل کرنا چاہتی ہے کانگرس: نقوی

رامپور:بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اتوار کے روز کہا کہ شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے )پر خوف اور گمراہی کا ہوا کھڑا کرکے کنکال کانگرس اپنے دیوالیہ سیاسی بنک کے لئے  غیر اخلاقی طور پر ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے سی اے اے پر چلائی جارہی ملک گیر عوامی بیداری / تعلقات عامہ کی مہم کے تحت اتر پردیش کے رام پور کے دھمورا میں بڑی تعداد میں عام لوگوں سے خطاب کے دوران مسٹر نقوی نے کہاکہ گرینڈ اولڈ فیملی کنگال بنک نفرت پھیلانے کا کام کررہا ہے اور لوگوں کو نہیں سمجھا پانے کی وجہ سے بدنظمی کا ماحول پیدا کر رہا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ کانگرس اور اس کی معاون جماعتوں کی طرف سے شہریت قانون پر چلائی جارہی جھوٹی مہم جلد ہی بے نقاب ہوگی۔ شہریت بل پر کانگرس اور اس کے ساتھیوں کی بیکار کی مہم جلد ختم ہو جائے گی اور سچائی کی جیت ہوگی۔

 



Comments


Scroll to Top