National News

مکیش امبانی کی آر آئی ایل نے رقم کی تاریخ، بنی دنیا کی 6 ویں سب سے  بڑی تیل کمپنی

مکیش امبانی کی آر آئی ایل نے رقم کی تاریخ، بنی دنیا کی 6 ویں سب سے  بڑی تیل کمپنی

نئی دہلی: ملک کے سب سے امیر کاروباری مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ( آر آئی ایل)نے بدھ کو ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کی  ہے۔ریلائنس انڈسٹریز دنیا کی سب سے بڑی6 تیل پیدا کرنے والی کمپنیوں کے کلب میں شامل ہو گئی ہے۔ساتھ ہی کمپنی نے 9.50 لاکھ کروڑ روپے کے مارکیٹ کیپٹل کے اعداد و شمار کو پار کیا ہے ۔

PunjabKesari
برٹین کی بی پی پی  ایل سی کو پچھاڑا
مکیش امبانی کی کمپنی نے برطانیہ کی بی پی  پی ایل سی کو پچھاڑتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔بی پی پی ایل سی کا مارکیٹ کیپ 13200 کروڑ ڈالر یعنی 9.45 لاکھ کروڑ روپے کے قریب ہے۔بتا دیں کہ اسی سال ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے برطانیہ کی بی پی پی ایل سی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز سے آگے اب چین کی پیٹروچانا، سعودی کی ارامکو اورا یکسان موبل کارجیسی ٹاپ توانائی کمپنیاں ہیں۔

PunjabKesari
مارکیٹ کیپ 10 لاکھ کروڑ کے قریب
 بدھ کوابتدائی کاروبار میں ریلائنس انڈسٹریز کا شیئر 4.10 فیصد کی برتری کے ساتھ 1,571.85 روپے تک پہنچ گیا۔شیئر میںمیں زوردار تیزی  کے درمیان کمپنی مارکیٹ کیپٹل بڑھ  کر 9,90,366.80 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔اس سے پہلے منگل کو ریلائنس انڈسٹریز نے 9.50  لاکھ کروڑ روپے کے مارکیٹ کیپ کے مقام کو حاصل کیا۔بھارت میں یہ پہلی بار ہے جب کسی لسٹیڈ کمپنی کا 9 لاکھ کروڑ یا اس سے زیادہ کا مارکیٹ کیپ ہے۔
 



Comments


Scroll to Top