Latest News

مدھیہ پردیش اربن باڈی انتخابات: 49 اضلاع کے 133 شہری اداروں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش اربن باڈی انتخابات: 49 اضلاع کے 133 شہری اداروں میں ووٹنگ شروع

بھوپال:  مدھیہ پردیش میں اربن باڈیز الیکشن-2022 کے پہلے مرحلے کے تحت 49 اضلاع کے 133 شہری اداروں میں آج صبح 7 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوگئی۔
سرکاری معلومات کے مطابق ووٹرز شام 5 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ بھوپال سمیت 11 میونسپل کارپوریشنوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ حساس بوتھوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ووٹوں کی گنتی 17 جولائی کو صبح 9 بجے سے ہوگی۔ مجموعی طور پر 13 ہزار 148 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ 13 جولائی کو ہوگی۔ ریاستی الیکشن کمشنر بسنت پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں آج 11 میونسپل کارپوریشنوں، 36 میونسپل کونسلوں اور 86 میونسپل کونسلوں میں ووٹنگ جاری ہے۔
 



Comments


Scroll to Top