National News

مدھیہ پردیش کے کسانوں نے کی پاکستان کے وزیر اعظم کو اچھی پیشکش، کہا- ٹماٹر لو پی او کے دو

مدھیہ پردیش کے کسانوں نے کی پاکستان کے وزیر اعظم کو اچھی  پیشکش،  کہا- ٹماٹر لو پی او کے دو

مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع کے کسانوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔کسانوں نے پاکستان کے وزیر اعظم کو پاک مقبوضہ کشمیر ( پی او کے )بھارت کو لوٹانے اور بھارت سے مفت میں ٹماٹر لے جانے کی بات کہی ہے۔ کسانوں نے پاکستان کے عوام کو مہنگائی سے  راحت  دینے کی بات بھی کہی ہے۔اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی کسانوں نے ٹویٹ کیا ہے۔

PunjabKesari
بھارتیہ کسان یونین کی جھابوا ضلع یونٹ نے ٹویٹر پر عمران خان کو یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ 2 دنوں میں میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اتنی زیادہ مہنگائی ہے کہ لوگ ٹماٹر بھی نہیں خرید پا رہے ہیں۔عوام کو مہنگائی سے راحت دلانے کے لئے وہ پی اوکے  بھارت کو واپس کر دیں۔اس کے بدلے میں جتنا بھی ٹماٹر چاہئے بھارت سے لے جائیں۔

PunjabKesari

ٹویٹ میں لکھا کہ' پاکستان کے وزیر اعظم  عمران خان سے گرازش ہے کہ  بھارت سے تحریری طور پر اپنے کئے کاموں کی معافی مانگے اور پی او کے ساتھ  داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کو سونپیںتب ہم جھابوا کے کسان  آپ کو  ٹماٹر دینے پر غور وخوض کریں گے ۔آپ کے یہا ں ٹماٹر کی قیمت دیکھ کر  یہ خط لکھ رہے ہیں'۔  

https://twitter.com/MahendraHamad/status/1198209161403588608
بتا دیں کہ جھابوا کے پیٹ لاواد علاقے کے ٹماٹر کافی اچھے اور بہت مشہور ہے اور یہاں کا ٹماٹر دہلی سے واگھہ بارڈر ہوتے ہوئے پاکستان بھی جاتا ہے۔اس سے یہاں کے کسانوں کو ان کے مناسب دام بھی مل جاتے ہیں اور پاکستان میں ٹماٹرو ںکی قلت بھی نہیں ہوتی۔



Comments


Scroll to Top