Latest News

کانگرس میں مزید دو استعفے، اب تک 22 ممبران اسمبلی نے چھوڑا کمل ناتھ کا ساتھ

کانگرس میں مزید دو استعفے، اب تک 22 ممبران اسمبلی نے چھوڑا کمل ناتھ کا ساتھ

نیشنل ڈیسک :مدھیہ پردیش میں جیوترادتیہ سندھیا نے اپی ہی پارٹی یعنی کانگرس  سے  منگلوار کو وزیر اعظم مودی اور امت شاہ سے ملاقات کے بعد آج استعفیٰ دے دیا ہے ۔اس سے پہلے خبر تھی کہ سندھیا کے ساتھ ان کے خیمے کے  20     ممبران اسمبلی نے بھی استعفے دے دئیے ہیں۔ بساہو لال سنگھ نے تو ممبر اسمبلی عہدے سے استعفیٰ دینے کے ساتھ ہی کانگرس بھی چھوڑ دی اور وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

https://twitter.com/ANI/status/1237333961346404353?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1237333961346404353&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fmp-political-crisis-live-updates-cong-loses-22nd-wicket-kamal-nath-govt-stares-at-collapse-sp-bsp-mlas-imt-296233.html
اب خبر ہے کہ کانگرس کے  مزید  دو  ارکان اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ سندھیا کے قریبی ادل سنگھ کنشنا اور منوج چودھری نے استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ اس طرح سے  اب تک کانگرس کے 22 ارکان اسمبلی استعفیٰ دے چکے ہیں ۔استعفیٰ دینے والے 22 اراکین اسمبلی میں 6 وزیر بھی شامل ہیں۔یہ ممبر اسمبلی کرناٹک میں ہیں اور وہیں سے باقاعدہ ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے ۔
 اسی درمیان  بی ایس پی کے ممبر اسمبلی سنجیو کشواہا اور ایس پی ممبر اسمبلی راجیش شکلا شیوراج سنگھ چوہان سے ملنے ان کے گھر پہنچے ہیں۔خبر ہے کہ یہ دونوں ممبران اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔تاہم، اس ملاقات کو شیوراج سنگھ چوہان نے ہولی سے جوڑ کر بتایا ہے۔ شیوراج سنگھ نے کہا ہے کہ وہ صرف ہولی کے موقع پر ملاقات کرنے آئے تھے، اس میں کوئی سیاسی  پہلو نہیں  ہے۔



Comments


Scroll to Top