National News

ملبے میں دبے اپنے بچوں خو بچانے میں لگی اس ماں کا ویڈیو کردے گا آنکھیں نم

ملبے میں دبے اپنے بچوں خو بچانے میں لگی اس ماں کا ویڈیو کردے گا آنکھیں نم

نیشنل ڈیسک : ماں کا دل ماں کا ہی ہوتا ہے ۔ بچوں پر جب کوئی بھی آنچ آتی ہے تو سب سے زیادہ ماں کا ہی دل روتا اور تڑپتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسا ہی ویڈیو وائرل ہورہا ہے جسے دیکھ کر کسی کا بھی دل پسیج سکتا ہے ۔ دراصل ایک ملبے کے نیچے کتیا کے پلے دب گئے تھے ۔ کتیا ان بچوں کو بچانے کی کوشش کررہی تھی لیکن بڑے پتھروں کے ملبے میں دبے ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں تک نہیں پہنچ پا رہی تھی ۔ اس پر وہ ملبے کے پاس بیٹھ کر ہی رونے لگی ۔  بھاری بارش کی وجہ سے بلڈنگ گر گئی تھی ۔ جس میں اس کتیا کے پلے بھی دب گئے تھے ۔ کتے کو اس طرح روتے دیکھ لوگوں سے رہا نہیں گیا اور انہوں نے اس کی اطلا ع جانوروں سے متعلقہ ٹیم کو دی ۔ 

PunjabKesari
ایسے میں راحتی ٹیم وہاں پہنچ جاتی ہے ۔ ٹیم کا ایک ممبر جلدی سے پتھر ہٹاتا ہے اور کتیا بھی بچوں کے باہر نکالنے کے لئے پیروں سے زمین کھودنے لگتی ہے ۔ راحتی ٹیم کا شخص کتے کو پیچھے ہٹاتا ہے اور پھر سے پتھر ہٹانے لگتا ہے ۔ بھاری پتھروں اور ملٹی کو ہٹانے کے بعد شخص آخر بچوں کو باہر نکال لیتا اور ان کو جانچ کیلئے لے جاتا ہے ۔ 


کتیا شخص کے پیچھے پیچھے ہی رہتی ہے ۔ جانچ کے بعد راحتی ٹیم کا ممبر انہیں ایک محفوظ مقام پر کپڑا بچھا کر وہاں رکھ دیتا ہے اور کتیا کو بھی وہاں بیٹھاتے ہیں ۔ کتیا بھی اپنے پلوں کو خود سے لپٹا لیتی ہے اور پلوں کو دودھ پلانے لگتی ہے ۔ اس ویڈیو کو یوٹیوب پر شیئر کیا جارہا ہے ۔ جسے لوگ خوب پسند کرررہے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top