Latest News

شوہر کا تھا کسی اور کے ساتھ پیار ، 2 بچوں کی ماں نے سلفاس کھا کر دے دی جان

شوہر کا تھا کسی اور کے ساتھ پیار ، 2 بچوں کی ماں نے سلفاس کھا کر دے دی جان

جالندھر : گاؤں پتارہ میں 2 بچوں کی ماں نے  نے سلفاس نگل کر اپنی زندگی کی کہانی ختم کرلی ۔ جانکاری کے مطابق کسی اور لڑکی سے تعلقات رکھنے والے شوہر سے دکھی ہوکر متوفیہ نے جان دے دی ۔ متوفیہ کی شناخت مینا  کماری اہلیہ راکیش کمار کیشا کے طور پر ہوئی ہے ۔ متوفیہ کی ماں منجیت کور اہلیہ  بلوندر سنگھ نواسی لدھیانہ و بوآ سنیتا کماری نواسی گاؤں پنڈوا ، پھگواڑہ و مائیکے پریوار کے دیگر لوگوں کو جیسے ہی مینا کے ذریعے سلفاس کھانے کی اطلاع ملی تو وہف وراً گاؤں پتارا واقع مینا کے سسرال پہنچے اور سنگین حالت میں مینا کو راما منڈی کے جوہل ہسپتال میں لایا گیا ۔ جہاں کچھ وقت بعد اس نے دم توڑ دیا ۔ ڈاکٹر بی ایس جوہل نے بتایا کہ سلفاس کا زہر مینا کے پورے بدن میں پھیل جانے کی وجہ سے اسے بچایا نہیں جا سکتا تھا ۔ 

PunjabKesari
بیٹی کی موت کے بارے میں سن کر ماں منجیت کور کا ہسپتال میں ہی رو - رو کر برا حال ہو گیا ۔ بوآ سنیتا نے بتایا کہ اس کی صبح فون پر مینا سے بات ہوئی تھی تو اس نے کہا تھا کہ وہ اپنے شوہر راکیش کمار کیشا ( جس کے گھر کے نزدیک ہی رہتی ایک لڑکی سے تعلقات ہیں ) سے دکھی ہوکر خودکشی کرنے جارہی ہے ۔ بوآ کے مطابق اس سے پہلے  بھی کئی بار راکیش کمار کیشا کا اس کی اہلیہ مینا سے راضی نامہ کروایا جا چکا تھا لیکن اس کے نہ سدھرنے کیو جہ سے مینا نے تنگ آکر اپنی زندگی کی کہانی ختم کرلی ۔ 

PunjabKesari
متوفیہ کے والد بلوندر سنگھ نے معاملے کی جانچ کررہے تھانہ پتاراہ کے اے ایس آئی نرمل سنگھ ہیر کو بتایا کہ اس کی بیٹی کی موت کیلئے اس کا شوہر ہی ذمہ دار ہے ۔  ایس ایچ او پتارا دلجیت سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے متوفیہ کے والد بلوندر سنگھ کے بیانات پر شوہر راکیش کمار کیشا اور اس سے تعلق رکھنے والی لڑکی سپنا کے خلاف تھانہ پتاراہ میں آئی پی سی کی دفعہ 306 کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔ متوفیہ مینا کا اتوار کی صبح پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا ۔ اس کی لاش کو سول ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ دونوں فرار ملزمین کی گرفتاری کیلئے ریڈ کی جارہی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top