لندن: برطانیہ میں لندن کے مشہور ایبری اینڈ اسلنگٹن ٹیوب اسٹیشن پر جمعرات کی شام جو کچھ ہوا اس نے مسافروں کو چونکا دیا۔ شام تقریبا 5:30 بجے اسٹیشن پر تین آدمیوں میں جم کر مار پیٹ ہوئی اور اس دوران ایک ننھا بچہ وہیںفرش پر چھوٹ گیا ۔ ایک راہگیر نے اس واقعے کی ویڈیو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی برٹش ٹرانسپورٹ پولیس (بی ٹی پی)نے تحقیقات شروع کردی۔
https://x.com/TRobinsonNewEra/status/1946171764091891714
عینی شاہدین کے مطابق دو آدمی اچھے کپڑوں میں تھے اور تیسرا آدمی عام لباس میں تھا۔ اسٹیشن پر تینوں کسی بات پر کہا سنی ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑا ہاتھا پائی میں بدل گیا ۔ ویڈیو میں واضح طور پر تینوں افراد کو ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسی دوران سفید کپڑوں میں ایک چھوٹا بچہ سیڑھیوں کے پاس فرش پر بیٹھا نظر آیا۔ پاس کھڑی خواتین خوف سے چیخ رہی تھیں۔ کئی عینی شاہدین نے دعوی کیا ہے کہ لڑائی کے دوران ایک شخص نے ایک بچے کو گود میں اٹھا رکھا تھا۔ پھر دوسرے آدمی نے اسے گھونسا مارا۔ جس کی وجہ سے بچہ اس کے ہاتھ سے پھسل کر زمین پر گر گیا۔ اس کے بعد بھی لڑائی نہ رکی بلکہ ایک شخص نے دوسرے آدمی کو زمین پر پٹخ کر لاتیں مار دیں۔ بچہ وہیں پڑا رہا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون، پیلے رنگ کا رسمی لباس پہنے ہوئے تھی، تینوں کو روکنے کی کوشش کی ۔ کئی مسافروں نے لڑائی کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن تینوں قابو سے باہر ہو گئے۔ لڑائی کے دوران بھیڑ میں سے کسی نے ایک آدمی کو اتنا زور سے دھکا دیا کہ وہ ہوا میں چھلانگ لگا کر زمین پر گر گیا۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو ثبوت کے طور پر لیا گیا ہے۔
پولیس بچے کی حالت کے بارے میں بھی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا اسے کوئی چوٹ آئی ہے یا نہیں۔ فی الحال پولیس نے لڑائی کی اصل وجہ اور ملوث افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور وائرل ویڈیوز کے ذریعے تمام ملزمان کی شناخت کر رہی ہے۔ حملہ میں ملوث افراد کے خلاف جلد قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔