Latest News

ایودھیا کے بعد کاشی- متھرا ایجنڈے میں  نہیں، سی اے اے  پر پیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں: موہن بھاگوت

ایودھیا کے بعد کاشی- متھرا ایجنڈے میں  نہیں، سی اے اے  پر پیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں: موہن بھاگوت

نیشنل ڈیسک :اتر پردیش کے مراد آباد میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے جمعرات کو ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے   کئی  سوالات کا بیباکی سے جواب دیا۔اس دوران موہن بھاگوت نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے بنتے ہی سنگھ اپنے آپ کو اس سے الگ کر لے گا۔ساتھ ہی سنگھ سربراہ نے کہا کہ کاشی اور متھرا  آ ر ایس ایس کے ایجنڈے میں نہیں ہے۔ انہوں نے شہریت  ترمیمی قانون ( سی اے اے   پر بولتے ہوئے کہا کہ  شہریت ترمیمی قانون  ملک کے مفاد میں ہے، اس سے  پیچھے ہٹنے  کی ضرورت نہیں ہے۔
اس پروگرام میں آر ایس ایس کے علاقائی چنندہ 40 عہدیدار موجود تھے۔اس دوران  سوئم سیوکوں نے  نے سنگھ سربراہ موہن بھاگوت سے ملک کی موجودہ صورتحال پر سوال پوچھا اور انہوں نے تمام سوالات کا مکمل سادگی سے جواب دیا۔ایک رضا کار نے  پوچھا کہ کیا ایودھیا کے بعد اب سنگھ کاشی اور متھرا کا مسئلہ اٹھائے گا تو سنگھ سربراہ نے صاف طور پر انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال سنگھ  کے ایجنڈے میں کاشی اور متھرا مسئلہ نہیں ہے۔ساتھ ہی رام مندر پر کہا کہ سنگھ کا کردار اس  معاملے میں  صرف ٹرسٹ بننے تک ہے۔ اس کے بعد  سنگھ خود کو اس سے الگ کر لے گا۔
ذرائع کی مانیں تو شہریت ترمیمی قانون پر پوچھے گئے سوال پر سنگھ سربراہ نے  رضاکاروں کو جواب دیا کہ سی اے اے  پر  پیچھے ہٹنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی مخالفت سے فکر مند ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ یہ قانون ملک کے مفاد میں ہے۔سنگھ  کے سربراہ موہن بھاگوت نے    کہا کہ سی اے اے کو لے کر ملک میں کچھ لوگ الجھن پیدا کر رہے ہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس الجھن کو دور کیا جائے۔انہوں نے رضاکاروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار، میٹنگوں اور اجلاسوں کے ذریعے شہریت ترمیمی قانون پر لوگوں کے بھرم کو دور کریں۔
 



Comments


Scroll to Top