National News

مودی نے بھاوینا پٹیل سے بات کر کے انہیں مبارکباد دی

مودی نے بھاوینا پٹیل سے بات کر کے انہیں مبارکباد دی

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو پیرالمپکس کے ویمن ٹیبل ٹینس مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھاوینا پٹیل سے بات کر کے انہیں مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم دفتر کے ذرائع کے مطابق مسٹر مودی نے اتوار کو بھاوینا کے ساتھ بات کر کے انہیں مبارکباد دی اور ان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تاریخ رقم کی ہے۔ وزیر اعظم نے ان کے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
بھاوینا پٹیل وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے وڈ نگر مہسانہ کے سوندھیا کی رہنے والی ہیں ۔ وزیر اعظم نے انہیں بتایا کہ وہ کئی بار سوندھیا گئے ہیں ۔ انہوں نے پوچھا کہ سوندھیا میں ابھی ان کے خاندان میں کون کون لوگ رہتے ہیں، اس پر بھاوینا نے کہا کہ اس کے والدین اب بھی وہیں رہتے ہیں۔قابل ذکرہے کہ بھاوینا پٹیل ٹوکیو پیرالمپکس کی خواتین ٹیبل ٹینس کے فائنل مقابلے میں ہار گئی ، جس کی وجہ سے انہیں چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز بھاوینا پٹیل کو فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا ۔



Comments


Scroll to Top