Latest News

اندرا گاندھی کی جینتی پر مودی ، سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ نے پیش کیا خراج عقیدت

اندرا گاندھی کی جینتی پر مودی ، سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ نے پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی:وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندراگاندھی کی جینتی پر منگل کے روز انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر مودی نے سابق وزیر اعظم کو یاد کرتے ہوئے کہا،ہماری سابق وزیراعظم محترمہ اندرا گاندھی جی کو ان کی سالگرہ پر سلام۔

PunjabKesari
 وہیں کانگرس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق صدر پرنب مکھرجی  نے  اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

PunjabKesari

حالانکہ  اس بار راہل گاندھی سمادھی ستھل  پر نہیں نظر آئے، جبکہ پچھلی بار انہوں نے ستھل  پر خراج عقیدت پیش کیا تھا۔راہل گاندھی نے  اس بار ٹویٹ کر ان کو یاد کیا ۔

PunjabKesari
غورطلب ہے کہ محترمہ گاندھی کی منگل کے روز 112 ویں سالگرہ ہے۔آئرن  لیڈی محترمہ گاندھی کی پیدائش اترپردیش کے ضلع الٰہ آباد(پریاگ راج) میں 19 نومبر 1917 کو ہوئی تھی ۔ انھیں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزازبھارت رتن اور عالمی اعزاز لینن نیس ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔



Comments


Scroll to Top