Latest News

مودی حکومت کی بڑی جیت،  تین طلاق بل راجیہ سبھا میں پاس

مودی حکومت کی بڑی جیت،  تین طلاق بل راجیہ سبھا میں پاس

تین طلاق بل پر مودی حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ منگل کے روز راجیہ سبھا میں پیش کئے گئے ' دی مسلم ویمن(پروٹیکشن آف رائٹس آن میرج) بل' 2019  پاس ہو گیا  ہے۔ اس پہلے یہ بل لوک سبھا میں پاس ہو چکا ہے۔
بل کے حق میں 99 ووٹ، جبکہ  مخالفت میں 84 ووٹ پڑے ۔ایوان میں پرچی کے ذریعہ سے ووٹنگ کرائی گئی۔ ووٹنگ سے پہلے کئی اراکین پارلیمنٹ نے بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم  سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز کے حق میں84  اور مخالفت میں100  ووٹ  پڑے ، جس کی وجہ سے سے  بل کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کی تجویزخارج ہوگئی۔ طلاق ثلاثہ بل کو اب سلیکٹ کمیٹی کے پاس نہیں بھیجا جائے گا۔ تین طلاق بل پر بھاجپا کی ساتھی پارٹی جے ڈی یو اور اے آئی ڈی ایم کے اور دیگر کئی اپوزیشن جماعتوں نے ووٹنگ کے دوران راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا ۔ اس بل میں تین طلاق کو غیر قانونی بناتے ہوئے 3 سال کی سزا اور جرمانے کی  سزا کا اہتمام کیا گیا ہے۔
دی مسلم ویمن ( پروٹیکشن آف رائٹس آن میرج ) بل 2019 ' کو بل راجیہ سبھا میں پیش کرتے ہوئے  پر وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ  ' اپوزیشن جماعتیں سیاسی چشمے سے نہ دیکھ کر مسلم خواتین کے مفاد کو دیکھیں۔ انہوںنے تین طلاق بل چرچا کر تے ہوئے کہا کہہ بیٹیوں کو فٹ پاتھ پر  نہیں چھوڑ سکتے ۔ وہیں کانگرس نے تین طلاق پر کہا کہ حکومت کو صرف مسلم خواتین کی فکر کیوں ہے۔ سبھی مذاہب میں طلاق ایک بہت بڑا مدعا ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top