بزنس ڈیسک: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے بجٹ میں سیلری پیشہ والوں کے لئے حالات کے ساتھ رعایت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے ٹیکس سلیبس میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے کام کرنے والوں کو چھوٹ دی ہے۔ انہوں نے ایک نیا ٹیکس اسٹرکچر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیکس دہندہ انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت مل رہی کچھ ٹیکس چھوٹ کو نہیں لیں تو 15 لاکھ روپے تک کی آمدنی والوں کو پہلے کے مقابلے کم ریٹ سے ٹیکس دینا ہوگا ۔ ۔ تاہم، یہ ٹیکس دہندہ کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ پہلے والا ٹیکس سلیب لیتا ہے یا نیا ۔ وزیر خزانہ کے مطابق، انکم ٹیکس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ملنے والی ٹیکس چھوٹ نہیں لینے پر نئے ٹیکس سلیبس اس طرح ہوں گے-
- 5 سے 7.5 لاکھ روپے کی کمائی تک 10 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
- 7.5 سے 10 لاکھ روپے کی کمائی تک 15 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
- 10 سے 12.5 لاکھ روپے کی کمائی تک 20 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
- 12.5-15 لاکھ روپے تک کی کمائی پر25 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
- 15 لاکھ سے اوپر آمدنی والوں کو 30 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
خیال رہے کہ نئے نظام کے تحت ٹیکس ریٹس انہی ٹیکس دہندہ گان پر لاگو ہو گا جو چھوٹ کی رعایت نہیں لیں گے ۔اگر کسی کو نئے نظام پسند نہیں ہیں تو پرانے ٹیکس سلیبس کے مطابق ٹیکس دے سکتے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ انکم ٹیکس کا موجودہ ڈھانچہ تھوڑا پیچیدہ ہے، اس لئے اسے آسان بنانے کے لئے ایک نیا نظام لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں اگر ٹیکس دہندہ کچھ ڈڈکشن اور رعایت لینا چھوڑ دیں تو ان کے لئے نیا ٹیکس سلیبس لاگو ہو جائے گا۔ 5 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کسی بھی نظام میں کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔
ابھی کیا ہے ٹیکس سلیب؟
- 2.5-5 لاکھ روپے کا سالانہ کمائی پر 5 فیصد ٹیکس۔
- 5-10 لاکھ روپے کی سالانہ کمائی پر 20 فیصد ٹیکس۔
- 10 لاکھ یا اس سے زیادہ کی کمائی پر 30 فیصد ٹیکس کا نظام ہے ۔