National News

مودی کابینہ سے  چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو ملی منظوری، 4 اسٹار رینک کے برابر ہوگا عہدہ

مودی کابینہ سے  چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو ملی منظوری، 4 اسٹار رینک کے برابر ہوگا عہدہ

نئی دہلی: مرکزی کابینہ کی سلامتی امورکی کمیٹی نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کا عہدہ وجود میں لانے، اس کے کردار، ضابطے اور چارٹر کو آج منظوری دے دی ہے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکر نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس تجویز کو منظوری دی گئی انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایس فوجی امور کے محکمہ کا سربراہ ہوگا اور وہ چار اسٹار کے رینک والا جنرل ہوگا۔ سی ڈی ایس کی تنخواہ تینوں افواج کے سربراہوں کے برابرہوگی۔ وہ وزیر دفاع کے تحت بنائے جانے والے فوجی امور کے محکمہ کا بھی سربراہ ہوگا۔ سی ڈی ایس اس محکمہ کا سکریٹری بھی ہوگا۔

https://twitter.com/ANI/status/1209421177258532865?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1209421177258532865&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.amarujala.com%2Findia-news%2Fcentral-government-might-announce-first-chief-of-defence-staff-and-his-charter-of-duties-today
وزیراعظم نریندرمودی نے گذشتہ 15 اگست کو سی ڈی ایس کے عہدے کا اعلان کیا تھا۔ سی ڈی ایس حکومت کو دفاعی امور میں صلاح دینے والا محکمہ ہوگا۔ کارگل لڑائی کے بعد جائزہ کمیٹی نے اس عہدے کو وجود میں لانے کی سفارش کی تھی۔ وزیر اعظم کی جانب سے عہدے کا اعلان کیےجانے کے بعد سی ڈی ایس کے عہدے کے طور طریقوں اور ضابطوں اور چارٹر کو حتمی شکل دینے کے لیے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے حال ہی میں اپنی رپورٹ حکومت کو سونپی تھی۔

PunjabKesari
بدلتے چیلنجز اورحالات میں تینوں کو ایک کمان کے تحت لانے کے لیے سی ڈی ایس کے عہدے کے سلسلے میں لمبے عرصے سے غوروخوض چل رہا تھا۔ افواج کی آپریٹنگ استعداد بڑھانے اور مخصوص صورتحال میں اس کا کردار بے حد اہم ہوگا۔



Comments


Scroll to Top