نیشنل ڈیسک : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز بورس جونسن کو برطانیہ کے اقتدار میں واپسی پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ساتھ مل کر دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کو آگے بڑھانے کا کام کرنے کے خواہشمند ہیں ۔
https://twitter.com/narendramodi/status/1205360968810803200
مودی نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم بورس جانسن کو بھاری اکثریت سے اقتدار میں پھر سے واپسی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں اور ہندوستان - برطانیہ کے قریبی تعلاقات کو آگے بڑھانے کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہوں ۔ بتا دیں وزیر اعظم بورس جانسن نے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت درج کی اور اس سے ملک میں سیاسی اور یورپی یونین سے الگ ہونے سے متعلق غیر غگیر یقینی صورتحال روک لگ گئی ہے ۔
https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1205368801438707713
وہیں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جانسن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بورس جانسن کو ان کی شاندار جیت کیلئے مبارکباد ۔ اب دونوں ممالک اب ایک ' جامع' نیا تجارتی سمجھوتہ کرنے کیلئے آزاد ہیں ۔
غور طلب ہے کہ جانسن نے امریکی تجارتی سمجھوتے کو برطانیہ کو یورپی یونین چھوڑنے کے تحفے کے طور پر پیش کیا ہے جبکہ لیبر پارٹی کا دعویٰ ہے کہ یہ برطانیہ کی قومی طبی سہولات ( این ایس ایس) کو امریکی کمپنیوں کے لئے کھول دے گا ۔ برطانیہ کے وزیر اعظم نے حالانکہ اس سے بار بار انکار کیا ہے اور ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے اس پر زور دیا تھا کہ ان کی این ایس ایس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔