Latest News

مودی کابینہ کی میٹنگ شروع : این پی آر پر ہو سکتا ہے بڑا فیصلہ

مودی کابینہ کی میٹنگ شروع : این پی آر پر ہو سکتا ہے بڑا فیصلہ

نئی دہلی : شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس ( این آر سی ) کو لے کر ملک میں گرمائی سیاست کے درمیان آج مودی کابینہ کی میٹنگ ہورہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں ایک اہم فیصلے پر دستخط ہو سکتے ہیں ، کہا جارہا ہے کہ میٹنگ میں نیشنل پاپولیشن رجسٹرڈ ( این پی آر ) پر چرچہ ہو سکتی ہے اور مہر لگ سکتی ہے ۔ جس کے بعد اسے کابینہ کی منظوری مل سکتی ہے ۔ 
کیا ہے این پی آر
نیشنل پاپولیشن رجسٹر ( این پی آر ) میں ملک کے ہر شہری کا لیکھا - جوکھا رہے گا ۔ اس رجسٹر میں ہر شہری کو اپنا نام درج کرانا لازمی ہوگا ۔ کسی بھی علاقے میں 6 مہینے سے رہنے والے لوگوں کو اس رجسٹر میں نام لکھانا ہوگا ۔ بتا دیں کہ مغربی بنگال حکومت اور کیرل حکومت پہلے ہی این پی آر رجسٹر پر اپنی مخالفت ظاہر کر چکی ہیں ۔ حالانکہ این پی آر اور این آر سی اور سی اے اے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ این پی آر کے تحت یکما پریل 2020 سے  30 ستمبر 2020 تک شہریوں کا ڈاٹا بیس تیار کرنے گھر گھر جاکر مردم شماری کی جائے گی ۔ 
 



Comments


Scroll to Top