ہزاری باغ:وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک اسمبلی ضمنی انتخاب کے نتائج پر کانگرس پر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہاکہ اس کی نہ صرف چور دروازے سے مینڈیٹ چرانے کی پرانی عادت ہے بلکہ وہ اپنے ساتھیوں کو کٹھ پتلی کی طرح استعمال بھی کر تی ہے۔ اب عوام اسے سبق سکھا رہی ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے برہی کے رسوئی دھمنا میدان میں منعقدہ انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹک نے غداروںکوبڑی سزا دی ہے ۔ چور دروازے سے مینڈیٹ چرانے والوں کو سبق سکھا یا ہے ۔ کانگرس اپنے ساتھیوں کا کٹھ پتلی کی طرح استعمال کرتی ہے ، وہ بد عنوانی کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ۔
مسٹر مودی نے جھارکھنڈ کے لوگوں کو کرناٹک سے سبق لینے کی نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ جھارکھنڈ کی عوام اپنے مستقبل کے لئے کرناٹک کے نتائج کو یاد رکھتے ہوئے اٹھاپٹک کی سیاست کرنے والی کانگرس اور اس کے حلیفوں کے امیدوار وں کو ہرایا ۔ انہوںنے کہاکہ کرناٹک کی عوام نے کانگرس کو سبق سکھا دیا ہے اور اب جھارکھنڈ کی باری ہے ۔