نیشنل ڈیسک: تامل ناڈو میں ، موبائل پھٹنے سے ماں اور اس کے دو بچوں کی دردناک موت ہوگئی۔ مبینہ طور پر بتایا جارہا ہے کہ 29 سالہ متھولکشمی کا موبائل چارجنگ پر لگا تھا اور وہ فون سن رہی تھی۔ جیسے ہی متھولکشمی نے کال کاٹ دی تبھی موبائل میں دھماکہ ہو گیا ۔ موبائل پھٹنے کے بعد ، متھولکشمی بری طرح جھلس گئیں اور اس دوران کمرے میں 3 سالہ رنجیت اور 2 سالہ دیکشت بھی موجود تھے۔ حادثے میں تینوں شدید زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
متھولکشمی اور بال کرشن کی شادی چھ سال قبل ہوئی تھی اور دونوں گذشتہ کچھ سالوں سے کرور میں مقیم تھے۔ دونوں کھانے پینے کا ایک اسٹال چلاتے تھے ، لیکن قرض زیادہ ہونے کی کے بعد بال کرشن نے پریوار کوچھوڑ دیا۔ ان دنوں متھولکشمی اکیلے ہی پریوار کا خرچ اٹھا رہی تھی ۔ کورونا کی وجہ سے ، ان دنوں اس کی آمدنی زیادہ اچھی نہیں تھی اور پریوار مالی بحران سے دوچار تھا۔ اسی دوران ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنے قبضہ میں کرلیا۔