پشاور: دہشت گردی، معیشت کی بری حالت اور کشمیر مدعوں پر پوری دنیا میں ذلیل ہو رہا پاکستان اپنے ہی ملک میں بغاوت کی آگ سے جھلس رہا ہے۔ بلوچ لیڈر مہران مری کے ذریعے پاکستان فوج کی دھجیاں اڑانے کے بعد اب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے لیڈر کا ہندوستان کی حمایت چونکانے والا بیان سامنے آیا ہے۔
ایم این اے خلیل داس کوہستانی نے پاکستان قومی اسمبلی میں کہا کہ ان کے ملک میں گذشتہ 4 مہینوں کے اندر ہی 25-30 ہندو لڑکیوں کا اغوا کیا گیا جو اب تک واپس نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان لڑکیوں کو لے کر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے عمران حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ بیچارے بے قصور لوگوں پر کب تک ظلم ہوتا رہا ہے گا۔ یہاں کے ہندوؤں کو کب تک لاشیں اٹھانی پڑیں گی؟ ہمارے مندر کب تک جلتے رہیں گے؟
انہوں نے پارلیمنٹ میں سوال ٹھایا کہ سندھ کے گھوٹکی اور عمر کوٹ میں ہی یہ واردات کیوں ہو رہی ہیں؟ یہ آگ پورے سندھ میں پھیل جائے گی۔ اسے روکا جانا چاہئے۔ سندھ میں کچھ لوگ ہیں جنہیں گرفتار کیا جانا چاہئے۔