Latest News

متھن چکرورتی: اپنی پہلی فلم میں نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار، یوم پیدا ئش کے موقع پر

متھن چکرورتی: اپنی پہلی فلم میں نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار،  یوم پیدا ئش کے موقع پر

ممبئی: ملٹی اسٹار فلموں کا اہم حصہ رہے متھن چکرورتی کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔ بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے فن کاروں کو جہاں کئی برس لگ جاتے ہیں وہیں متھن چکروتی نے اپنی پہلی ہی فلم کے لئے یہ ایوارڈ حاصل کرلیا تھا۔
کولکاتا میں 16جون 1952 کو پیدا ہوئے متھن چکرورتی (اصل نام) گورانگ چکرورتی نے گریجویشن کی تعلیم کولکاتا کے مشہور اسکاٹش چرچ سے مکمل کی۔ متھن چکرورتی اپنی زندگی کے شروعاتی دور میں بائیں بازو نظریات سے کافی متاثر رہنے کی وجہ سے نکسلزم سے وابستہ رہے لیکن اپنے بھائی کی بے وقت موت سے انہوں نے نکسلزم کا راستہ چھوڑ دیا اور پنے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔
سال 1976میں ریلز ہوئی فلم ’مرگیا‘ بطور اداکار متھن چکرورتی کے فلمی کیریر کی پہلی فلم تھی۔ فلم میں انہوں نے ایسے سنتھالی نوجوان ’مرگیا‘ کا کردار ادا کیا جو انگریزی حکومت کے ذریعہ اپنی بیوی کے جنسی استحصال کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔ فلم میں ان کی شاندار اداکاری کے لئے انہیں قومی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
فلم ’مرگیا‘ کی کامیابی کے باوجود متھن چکرورتی کو بطور اداکار کام نہیں مل رہا تھا۔ بھروسہ تو سبھی دیتے لیکن انہیں کام کرنے کا موقع کوئی نہیں دیتا تھا۔ اس درمیان متھن چکرورتی کو دو انجانے، پھول کھلے ہیں گلش گلشن جیسی کچھ فلموں میں چھوٹے کردار اداکرنے کا موقع ملا لیکن ان فلموں سے انہیں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔

 



Comments


Scroll to Top