Latest News

مسلمانوں کے لئے اصل مسئلہ  بابری نہیں ، برابری ہے: مختار عباس نقوی

مسلمانوں کے لئے اصل مسئلہ  بابری نہیں ، برابری ہے: مختار عباس نقوی

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی عمرے کے لئے  سعودی عرب پہنچے ہیں۔اس دوران نقوی نے رام مندر مسئلے پر بھی بولا اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء  بورڈ اور جمعیت علما ء   ہند کو بھی گھیرا ۔ رام مندر پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نقوی نے کہا کہ کورٹ کے فیصلے سے یہ معاملہ حل کیا گیا ہے۔ ا

https://twitter.com/naqvimukhtar/status/1201018772632424448?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1201018772632424448&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fsaudi-arab-central-minister-mukhtar-abbas-naqvi-muslim-ayodhya-aimplb-1-1141907.html

نہوں نے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور جمعیت علماء  ہند کے فیصلے پر تنقید کی۔ نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے  اصل مسئلہ  صرف بابری نہیں ،برابری ہے ۔ اقتصادی اور سماجی سطح پر برابری اصل مسائل ہیں۔

PunjabKesari
مرکزی وزیر نقوی نے عمرہ کرنے کا ویڈیو اپنے کے ٹویٹر اکانٹ سے ٹویٹ کیا ہے۔نقوی نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔
بتا دیں کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسے چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ دنوں بورڈ کے وکیل ظفریاب جیلانی نے کہا تھا کہ ہم دسمبر کے پہلے ہفتے میں نظر ثانی درخواست دائر کریں گے۔سینکڑوں سال پرانے اس تنازعہ کی روزانہ سماعت کر سپریم کورٹ نے فیصلہ رام للا براجمان کے حق میں دیا تھا۔



Comments


Scroll to Top