Latest News

تربیت پر دوبارہ لوٹے ہاکی کھلاڑی سمت نے کیا خوشی کا اظہار

تربیت  پر دوبارہ لوٹے ہاکی کھلاڑی سمت  نے کیا خوشی کا اظہار

سپورٹس ڈیسک :مردوں کی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی سمت نے اپنے آبائی شہر سونی پت میں آؤٹ ڈور تربیت شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں قومی کیمپ کے دوبارہ شروع ہونے پر اپنے ٹیم ساتھیوں میں شامل ہونے کا بے تابی سے انتظارہے۔ لاک ڈاؤن کے دور میں دیکھا گیا کہ ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں کوویڈ 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے بنگلور کے سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کیمپس میں قریب تین ماہ تک بغیر کسی تربیت کے رہی تھیں۔انہیں گذشتہ ماہ وقفے کے لئے مرکز چھوڑنے کی اجازت دی گئی تھی اور کیمپ اس مہینے کے آخر میں شروع ہونا ہے۔

ہاکی انڈیا کے ایک بیان میں سمت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اتنے لمبے مرحلے کے بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے یہ چند ہفتے میرے لئے ایک تازہ دم ہونے میں معاون ہوئے ہیں ۔ جب میں یہاں پہنچا تو میری والدہ کے چہرے پر خوشی قابل دید تھی۔اہل خانہ کے ساتھ کچھ مناسب وقت گزارنے کے بعد سمت اپنے گھر کے قریب گراؤنڈ پرتربیت کے لئے واپس آگئے ہیں ۔ 23 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ مجھے کھیل میں آنے والے اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ گراؤنڈ میں کسی طرح کے آؤٹ ڈور ورک کو دوبارہ شروع کرنے پر بہت خوشی ہوئی ہے ۔ یہ اچھی بات ہے کہ میدان میں بھی تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کچھ مہارتوں کو آزمانے ،سٹاپنگ اور ٹیکلنگ کی مشق کرنے کے قابل ہوسکا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے اگلے قومی کیمپ سے پہلے بھی اپنے آپ کو بہتر طور پر فٹ رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں ، لہذا میں اپنی سوسائٹی میں دوڑ اور ورزش کے ذریعے اپنے فٹنس ٹریننگ کے شیڈول پر عمل پیرا ہوں۔" ہندستانی ٹیم کے ساتھ سمت کے متاثر کن کیریئر کی جونیئر ٹیم کے لئے قابل اعتماد پرفارمنس کی حمایت کی گئی ہے جس میں 2016 جونیئر ورلڈ کپ جیتنا بھی شامل ہے۔

ان کے دفاعی استحکام کی وجہ سے انہوں نے سلطان اذلان شاہ کپ میں سال 2017 میں اپنی سینئر ٹیم کا آغاز کیا اور بڑے ٹورنامنٹس میں مستقل طور پر ملک کی نمائندگی کرتے رہے۔مڈ فیلڈر نے کہا کہ آنے والے کچھ سال ہمارے لئے واقعی اہم ہیں اور میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ میں اپنے کیریئر کے عروج پر پہنچوں اور ٹیم کی مدد کرسکوں۔سال 2019 ان کے لئے مایوس کن تھا کیونکہ انہوں نے دائیں کلائی کے زخمی ہونے سے سال کا بیشتر حصہ گنوا دیا تھا۔میرے لئے یہ مشکل تھا کہ چوٹ سے 4-5 ماہ تک کھیل سے محروم رہوں ، لیکن میں نے چیف کوچ گراہم ریڈ سے کچھ بات چیت کی تھی اور انہوں نے مجھ پر کافی اعتماد ظاہر کیا تھا۔اس طرح یہ بہت اچھی ہوئی  کہ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے پہلے دو میچوں میں ہالینڈ کے خلاف مقابلہ میں واپسی کی ۔



Comments


Scroll to Top