اسپورٹس ڈیسک: آئی پی ایل کا فائنل میچ دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ دہلی کی ٹیم نے ٹاس جیت لیا ہے اور کپتان شیریئس ایر نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کا آئی پی ایل میں 27 بار مقابلہ ہوا ہے اور ممبئی نے 15 بار کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دہلی نے 12 بار کامیابی حاصل کی ہے۔ فائنل میں دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ دیکھنے کے قابل ہوگا۔
ممبئی انڈینز: کوئٹن ڈی کوک(ڈبلیو)، روہت شرما (سی)، سوریا کمار یادو ، ایشان کشن ، ہاردک پانڈیا ، کیرون پولارڈ ، کرونل پانڈیا ، جینت یادو ، ناتھن کولٹر-نیل ، ٹرینٹ بولٹ ، جسپریت بمراہ۔
دہلی کیپیٹلز : مارکس اسٹوئنس ،شکھر دھون ، اجنکیا رہانے ، شریئس ایر (سی)، شمرون ہیٹمیئر ، رشبھ پنت (ڈبلیو)، ایکسر پٹیل ، روی چندرن اشون ، کاگیسی ربادا ، پروین دوبے ، اینریک نارٹجے۔