Latest News

ایک بار پھر #METOO میں اچھلا انو ملک کا نام ، گلوکار بھسین نے کہا''درندہ''

ایک بار پھر #METOO میں اچھلا انو ملک کا نام ، گلوکار بھسین نے کہا''درندہ''

ممبئی : گذشتہ سال می ٹو کے تحت کئی سپر سٹارز پر الزام لگائے گئے تھے ۔ اس فہرست میں نانا پاٹیکر سے لے کر انو ملک تک کئی ستاروں کے نام شامل ہیں ۔ اس کے بعد انہیں 'انڈین آئیڈل سیزن 10 ' کے درمیان ہی چھوڑنا پڑا تھا ۔  وہیں اب انڈین آئیڈل سیزن 11 میں ایک بار پھر انو ملک بطور جج نظر آرہے ہیں ۔ 


انو کے بطورجج کی کرسی سنبھالنے کو لے کر پھر سے وال کھڑے ہونے لگے ہیں ۔ مشہور گلوکارہ سونا موہپاترا نے لگاتار اپنے ٹویٹس کے سہارے  اپنے غصے کو ظاہر کیا ہے ۔ سونا کے ٹویٹ کے جواب میں اب گلوکار نیہا بھسین نے بھی ان وملک کے انڈین آئیڈل میں واپس آنے کی تنقید کی ہے ۔ 


سونا موہ پاترا نے اپنے ٹویٹ میان لکھا، ' ہندوستان میں نربھیا جیسی واردات ہونے پر ہی لوگ جاگیں گے کیا؟ می ٹو موومنٹ میں انو ملک کے خلاف بولنے کے بعد مجھے جج کی سیٹ چھوڑنے کیلئے کہا گیا ۔ مجھے جج نے کہا تھا کہ میں نے ان وملک کو جو پلیسٹی دی ہے اس سے ہمارے حریف شو کی ٹی آر پی بڑھ گئی ہے ۔ ایک سال بعد  وہی شخص ایک بار پھر اسی سیٹ پر جاکر بیٹھ گیا ہے ۔ 


وہیں سونا کے ٹویٹ پر نیہا بھسین نے لکھا ،' میں آپ سے متفق ہوں ۔ ہم ایک بیحد 'سیکسسٹ' سماج میں رہتے ہیں ۔ ان وملک ایک پریڈیٹر ہیں ۔ میں بھی 21 سال کی عمر میں ان کی عجیب حرکتوں کو دیکھ کر وہاں سے بھاگ گئی تھی ۔ میں نے خود کو ایک مشکل حالت سے بچا لیا تھا ۔ وہ میرے سامنے ایک صوفے پر لیٹے ہوئے ایک سٹوڈیو میں میری آنکھوں کے بارے میں بات کررہے تھے ۔ میں اس کے بعد وہاں سے جھوٹ بول کر بھاگ گئی ۔ 


نیہا نے مزید لکھا کہ ،' میں یہ جھوٹ بولا ہے کہ میری ماں نیچے انتظار کررہی ہے اور میں وہاں سے بھاگ گئی ۔ بعد میں انہوں نے مجھے میسج اور فون بھی کیا ۔ جس پر میں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ 
میں انہیں اپنی سی ڈی دینے کیلئے گئی تھی اور ایک گانا گانے کا موقع ملنے کی امید کررہی تھی ۔ وہ مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اور انہیں مجھ سے جس طرح کا برتاؤ کرنا چاہئے تھا ، ویسا برتاؤ انہوں نے نہیں کیا ۔ انو ملک ایک بدصورت اور خراب ذہنیت والا شخص ہے ۔ 


بتا دیں کہ سونا اور نیہا کے علاوہ بھی کئی خواتین نے انو ملک پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top