National News

عورتوں میں ذہنی دبائو لڑکی کی پیدائش کا سبب بنتا ہے:ریسرچ رپورٹ

عورتوں میں ذہنی دبائو لڑکی کی پیدائش کا سبب بنتا ہے:ریسرچ رپورٹ

لندن : ذہنی دبائو کا شکار عورتوں کے ہاں لڑکے کی بجائے لڑکی کی پیدائش کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ماں بننے کی خواہش رکھنے والی عورتیں جو اپنے آپ کو مغلوب یا ڈپریشن میں محسوس کرتی ہیں ان میں اگر ایمبریو لڑکے کی جنس کا تعین کرلے تو مسکیرج (حمل گرنے)کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

PunjabKesari
نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کیسوں میں ابھی عوتوں کو معلوم ہی نہیں ہوا ہوتا کہ ان میں حمل ٹھہر گیا ہے، سٹریس کی وجہ سے ان کا حمل گر جاتا ہے۔ تحقیق میں نفسیاتی، جسمانی اور لائف سٹائل کے سٹریس کے27اشاروں کی جانچ کی گئی۔ جو عورتیں جسمانی سٹریس میں تھیں ان میں لڑکے کا تناسب4جبکہ لڑکی پیدا ہونے کا تناسب9تھا۔ اور جو نفسیاتی سٹریس میں تھیں ان میں تناسب2لڑکوں کے مقابلے میں 3لڑکیاں رہا۔ جو مجموعی طور پر یہ تناسب105لڑکے نسبت 100لڑکیاں ہے۔

PunjabKesari
یہ تحقیق ان ٹرینڈز کی وضاحت بھی کرتی ہے جن میں لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی پیدائش زیادہ ہوگی۔ مثلاً نائن الیون، جے ایف کے قتل اور متعدد زلزلوں کے بعد لڑکے لڑکی کا تناسب اس طرح آیا۔ ریسرچر کا کہنا ہے اس بات کو اس طرح بھی سمجھا جاسکتا ہے لڑکے والا فیٹس اپنی ابتدائی ترقی کے مراحل طے کرنے میں زیادہ وقت لیتا ہے جس سے رحم غیر موزوں حالات کا شکارہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ تحقیق کی سربراہ پروفیسر کیتھرین منک کا کہنا تھا کہ اس کے منفی نتائج نہ نکالے جائیں ہمارا مقصد کسی کو ڈرانا یا عورتوں پر الزام لگانا نہیں ہے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ خواتین اپنے سٹریس کو معمولی نہ سمجھیں اور اس سے جان چھڑانے کیلئے اقدامات کریں۔



Comments


Scroll to Top