Latest News

محبوبہ مفتی کی بیٹی کو سپریم کورٹ سے ملی اجازت، کشمیر میں نظر بند اپنی ماں سے کر سکیں گی ملاقات

محبوبہ مفتی کی بیٹی کو سپریم کورٹ سے ملی اجازت، کشمیر میں نظر بند اپنی ماں  سے کر سکیں گی ملاقات

نیشنل ڈیسک: جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی  بیٹی التجا مفتی کو بڑی راحت ملی ہے ۔سپریم کورٹ نے التجا مفتی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے انہیں سری نگر میں جا کر اپنی والدہ محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت دے دی ہے ۔دفعہ 370  ہٹنے کے بعد سے ہی  محبوبہ مفتی کو نظر بند کیا گیا ہے۔محبوبہ  مفتی کی بیٹی نے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر کہا تھا کہ وہ دفعہ 370 کے زیادہ التزامات کو ختم کئے جانے کے بعد سے حراست میں بند اپنی ماں سے ملنا چاہتی ہیں اور افسران کو اس کی اجازیت دینے کا حکم دیا جائے ۔

PunjabKesari
انکی عرضی کو سماعت کے لئے چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی ،جسٹس بوبڈے اور جسٹس ایس اے نذیر کی بینچ کے سامنے   لسٹیڈ کیا گیا تھا ۔سماعت کے دوران بینچ نے کہا کہ التجا کبھی بھی سری نگر جاکر انتظامیہ کی اجازت کے بعد محبوبہ مفتی سے مل سکیں گی ۔ اس کے علاوہ وہ دیگر حصوں میں جاسکتی ہیں  اور ضرورت پڑنے پر افسران سے اجازت لے سکتی ہیں۔
در اصل التجا کا مدعا رکھتے ہوئے نتیا راما کرشنن نے کورٹ سے کہا تھا کہ انہیں 22 اگست تک گھر سے باہر نہیں نکلنے دیاگیا ، اس لئے التجا نے اپنا گھر چھوڑا تھا ۔
 



Comments


Scroll to Top